قندیل ہدایت — Page 1009
۹۲۰ 1009 of 1460 920 اور یہوسفط کی وادی کی طرف کوچ کریں، کیونکہ میں وہاں بیٹھ کر ہر طرف کی تمام قوموں کا انصاف کروں گا۔۱۳ در انتی گھماؤ، ۱۴ کیونکہ فصل تیار ہے۔آؤ اور انگوروں کو روندو کیونکہ (ئے نچوڑنے کا ) کو لہو لبالب بھرا ہے اور حوض لبریز ہے۔اُن کی شرارت اس قدر بڑی ہے! فیصلہ کی وادی میں بھیڑ ہی بھیڑ ہے! کیونکہ فیصلہ کی وادی میں خداوند کا دن نزدیک ہے۔آفتاب اور مہتاب تاریک ہو جائیں گے، اور تارے بے نور ہو جائیں گے۔خداوند متون سے للکارے گا اور میر علیم سے گر جے گا ؟ اور آسمان اور زمین کانپ اُٹھیں گے۔لیکن خداوند اپنے لوگوں کے لیے پناہ گاہ، اور بنی اسرائیل کے لیے قلعہ ہوگا۔یوایل ۱۳:۳ خدا کے لوگوں کے لیے برکتیں ۱۷ تب تم جان لو گے کہ میں خداوند تمہارا خدا، اپنے مقدس پہاڑ ھیتوں میں سکونت کرتا ہوں۔ΙΔ پرو تعلیم مقدس مقام ہوگا؟ اور پر دیسی پھر کبھی اس پر حملہ آور نہ ہوں گے۔اس وقت پہاڑوں پر سے نئی کے ٹیکے گی ، اور ٹیلوں پر سے دودھ بہے گا؛ اور یہوداہ کے تمام نالوں میں پانی جاری ہوگا۔اور خداوند کے گھر میں سے ایک چشمہ پھوٹ نکلے گا جو شظیم کی وادی کو سیراب کرے گا۔۱۹ چونکہ اُنہوں نے یہوداہ پر ظلم ڈھائے، ۲۰ اور اُن کے ملک میں معصوموں کا خون بہایا، اس لیے مصر ویران ہو جائے گا، اور دوم اجڑا ہو اریگستان بن جائے گا۔یہوداہ ہمیشہ کے لیے اور پیر علیم پشت در پشت آبا در ہیں گے۔۲۱ اُن کا قتل کا جرم جسے میں نے نہیں بخشا تھا، اب بخشوں گا۔خداوند صیون میں سکونت پذیر ہے۔عاموس پیش لفظ یہ کتاب ۷۴۰۔۷۹۳ ق م میں لکھی گئی۔اس وقت عز یاہ یہوداہ میں اور پرو عام دوم اسرائیل میں حکومت کرتے تھے۔بیت ایل شمالی حکومیت کا وہ شہر تھا جہاں لوگ عبادت کے لیے جمع ہوا کرتے تھے۔چنانچہ بعض علماء کا خیال ہے کہ عاموس نے غالباً اسی شہر میں رہتے وقت یہ کتاب لکھی۔عاموس کی اس کتاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی حکومت (اسرائیل) کو آگاہ کرنے کے لیے کہ خدا سب قوموں سے اُن کے کاموں کا حساب لے گا یہ کتاب وجود میں آئی۔خدا نے عاموس کو جو ایک چرواہا تھا چن لیا۔وہ ایک شہر تقوع میں رہا کرتا تھا۔عاموس نے اسرائیل کی بُت پرستی اور امیر لوگوں کی غریب لوگوں سے ڈوری کو اس کتاب میں نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔اس کتاب کا اسرائیل کے لیے