قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 1456 of 1460

قندیل ہدایت — Page 1456

1456 of 1460 340 گئی کہ مسلم وہ شخص ہے جو رسول پاک مسلم کی امت سے تعلق رکھتا ہے اور کلمہ طیبہ پر ایمان کا اقرار کرتا ہے۔ان متعدد تعریفوں کو جو علماء نے پیش کی ہیں پیش نظر رکھ کر کیا ہماری طرف سے کسی تبصرے کی ضرورت ہے؟ بجز اس کے کہ دین کے کوئی دو عالم بھی اس بنیادی امر پر متفق نہیں ہیں اگر ہم اپنی طرف سے مسلم کی کوئی تعریف کر دیں جیسے ہر عالم دین نے کی ہے اور وہ تعریف ان تعریفوں سے مختلف ہو جو دوسروں نے پیش کی ہیں تو ہم کو متفقہ طور پر دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا جائیگا۔اور اگر ہم علما میں سے کسی ایک کی تعریف کو اختیار کر لیں تو ہم اس عالم کے نزدیک تو مسلمان رہیں گے لیکن دوسرے تمام علما کی تعریف کے رو سے کافر ہو جائیں گے۔ارتداد اسلامی مملکت میں ارتداد کی سزا موت ہے۔اس پر علما عملاً متفق الرائے ہیں (ملاحظہ ہوں مولانا ابوالحسنات سید محمد احمد قادری صدر جمعیت العلمائے پاکستان پنجاب ،مولانا احمد علی صدر جمعیت العلمائے مغربی پاکستان، مولانا ابو الاعلی مودودی بانی و سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان، مفتی محمد اور لیس جامعہ اشرفیہ لاہور ورکن جمعیتہ العلمائے پاکستان ، مولانا داؤ دغزنوی صدر جمعیت اہل حدیث مغربی پاکستان ، مولانا عبد الحلیم قاسمی جمعیتہ العلمائے اسلام پنجاب اور مسٹر ابراہیم علی کی شہادتیں ) اس عقیدے کے مطابق چوہدری ظفر اللہ خان نے اگر اپنے موجودہ مذہبی عقائد ورثے میں حاصل نہیں کیے بلکہ وہ خود اپنی رضامندی سے احمدی ہوئے تھے تو ان کو ہلاک کر دینا چاہیے اور اگر مولانا ابوالحسنات سید محمد احمد قادری یا مرزا رضا احمد خان بریلوی یا ان بے شمار علماء میں سے کوئی صاحب ( جو فتوے (14) EX۔D۔E) کے خوبصورت درخت کے ہر پتے پر مرقوم دکھائے گئے ہیں ) ایسی اسلامی مملکت کے رئیس بن جائیں تو یہی انجام دیو بندیوں اور وہابیوں کا ہوگا۔جن میں مولانا محمد شفیع دیوبندی ممبر بورڈ تعلیمات اسلامی ملحقہ دستور ساز اسمبلی پاکستان اور مولانا داؤ دغزنوی