قندیل ہدایت

by Other Authors

Page 1380 of 1460

قندیل ہدایت — Page 1380

1380 of 1460 334 آرا سے منتخب ہو جاتا تھا تو جائز حکومت کے تمام شعبوں کا سر چشمہ بن جاتا تھا۔اس کے بعد اس کو اور صرف اس کو حکومت کرنے کا حق ہوتا تھا وہ اپنے بعض اختیارات اپنے نائبوں کو تفویض کر سکتا تھا اور اپنے گرد ایسے اشخاص کے ایک گروہ کو جمع کر لیتا تھاجو علم و تقویٰ میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے، اس گروہ کو مجلس شوری یا اہل الحل والعقد کہتے تھے۔اس نظام کا نمایاں پہلو یہ تھا کہ کفاران وجوہ کے ماتحت جو واضح تھے اور جن کے بیان کی حاجت نہیں اس مجلس میں وظل حاصل نہیں کر سکتے تھے اور خلیفہ اپنے اختیارات کفار کو بالکل تفویض نہ کر سکتا تھا۔خلیفہ حقیقی رئیس مملکت اور تمام اختیارات کا حامل ہوتا تھا اور زمانہ حاضر کی کسی جمہوری مملکت کے صدر کی طرح ایک بے اختیار فرد نہ تھا جس کا فرض صرف اتنا ہوتا ہے کہ اپنے وزیر اعظم اور کابینہ کے فیصلوں پر دستخط کر دے وہ اور وضع قوانین کا کام ان کے سپرد کرنا تو قانونی اعتبار سے بالکل ہی ناممکن تھا۔جب صورت حال یہ ہے تو مملکت کو لازما کوئی ایسا انتظام کرنا ہو گا کہ مسلم اور غیر مسلم کے در میان فرق معین ہو سکے اور اس کے نتائج پر عمل درآمد کیا جاسکے۔الہذا یہ مسئلہ بنیادی طور پر اہم ہے کہ شخص مسلم ہے یا غیر مسلم اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اکثر ممتاز علماء سے یہ سوال کیا ہے کہ وہ فلاں مسلم کی تعریف کریں۔اس میں نکتہ یہ ہے کہ اگر مختلف فرقوں کے علماء احمد یوں کو کافر سمجھتے ہیں تو ان کے ذہن میں نہ صرف اس فیصلے کی وجوہ بالکل روشن ہونگی بلکہ وہ مسلم کی تعریف بھی قطعی طور پر کر سکیں گے کیونکہ اگر کوئی شخص یہ دعوی کرتا ہے کہ فلاں شخص یا جماعت دائرہ اسلام سے خارج ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ دعویٰ کرنے والے کے ذہن میں اس امر کا واضح تصور موجود ہو کہ مسلم کس کو کہتے ہیں۔تحقیقات کے اس حصے کا نتیجہ بالکل اطمینان بخش نہیں نکلا اور گر ایسے سادہ معاملے کے متعلق بھی ہمارے علماء کے زمانوں میں اس قدر ژولیدگی موجود ہے تو آسانی سے تصور کیا جاسکتا ہے کہ زیادہ پیچیدہ معاملات کے متعلق ان کے اختلافات کا کیا حال ہو گا۔ذیل میں ہم مسلم کی تعریف ہر عالم کے اپنے الفاظ میں درج کرتے ہیں۔اس تعریف کا مطالبہ کرنے سے پہلے ہر گواہ کو واضح طور پر سمجھا دیا گیا تھا کہ آپ وہ قلیل سے قلیل شرائط بیان کیجیے جن کی تعمیل سے کسی شخص کو مسلم کہلانے کا حق حاصل ہو جاتا ہے اور یہ تعریف اس اصول پر مبنی ہونی چاہئے جس کے