قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 14 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 14

مرزا غلام محی الدین کا رقبہ تھا۔جس میں ان کے خراس کی قدیم عمارت کے کھنڈر پڑے ہوئے تھے اور اس کے بقیہ آثار میں سے شمالی جانب ایک بوسیدہ ہی دیوار کھڑی تھی۔حضور نے اسی دیوار اور اپنے گھر کی جنوبی دیوار پر اپنے باغ کی دیسی لکڑی سے سقف تیار کرایا۔اینوں کی فراہمی کے لئے بعض پرانی بنیادوں کی کھدائی کی گئی۔مسجد کا اندرونی حصہ حتمی طور پر 9 اکتوبر 1883 تک پائے تکمیل کو پہنچ گیا لیکن اس کی سفیدی بعد کو ہوئی۔قدیم مسجد کا اندرونی منظر مسجد مبارک کے اندرونی عمارت کے تین حصے تھے۔پہلا غر بی حصہ امام کا محرابی گوشہ تھا۔جس کے مغرب اور شمال میں دو کھڑکیاں اور شرقی دیوار میں ایک دروازہ تھا۔جو لکڑی کے تخت سے بند ہو کر دو ایک فرد کی خلوت نشینی کے لئے ایک نہایت مختصر مگر مستقل حجرہ بن جا تا تھا۔وسطی حصہ میں چھ چھ نمازیوں کی دو صفوں کی گنجائش تھی۔اسی حصہ میں بیت الفکر و کھٹڑ کی کھلتی تھی۔مقابل کی جنوبی دیوار میں ایک کھٹر کی روشنی کے لئے نصب تھی اور باہر کے مشرقی حصہ سے الحاق کے لئے ایک دروازہ لگادیا گیا تھا۔مسجد کا شرقی حصہ وسطی حصہ سے نسبتاً بڑا تھا۔یعنی اس میں بعض اوقات تین حصوں میں کم و بیش پندرہ آدمی نماز پڑھ سکتے تھے۔اس حصہ سے باہر ایک طرف زینہ تھا اور دوسری طرف نمازیوں کے وضو عل جو شمالاً جنوباً چارفٹ چھ انچ اشاروں کے اندر اندر اور شرقا غربآچارفٹ سات انچ اثاروں کے اندراندر تھا۔اس حصہ کا طول شرقا غربا نوفٹ گیارہ انچ اور عرض شمالاً جنو با سات فٹ گیارہ انچ تھا۔14