قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 13 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 13

مسجد مبارک قادیان میں مسجد اقصی کی موجودگی میں کسی اور مسجد کی بظاہر ضرورت نہیں تھی۔کیوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور معدودے چند افراد کے سوا اس میں کوئی نمازی ہی نہیں تھا۔اور چونکہ حضرت مسیح موعود معمور الاوقات انسان تھے اور مستقبل قریب میں آپ کے سپر تحریک احمدیت کی قیادت ہونے والی تھی اور آپ کے ہاتھوں اسلام کی تائید میں عالمگیر قلمی جنگ کے آغاز کا زمانہ قریب آچکا تھا۔اس لئے حضور کو پیش آنے والی اور وسیع علمی و روحانی سرگرمیوں کے لئے ایک ایسے بیت الذکر کی ضرورت تھی جو آپ کے تاریخی چوبارے کے پہلو ہی میں ہو۔حضرت اقدس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھاری بشارتوں کے ساتھ ایک مسجد کے قیام کی تحریک ہوئی۔یہ مسجد جو مسجد مبارک کہلاتی ہے آج بھی پوری شان و عظمت کے ساتھ قادیان میں موجود ہے۔اور عالمگیر شہرت کی حامل ہے۔مسجد مبارک کی تعمیر مسجد مبارک کی بنیاد ( حضرت پیر سراج الحق صاحب کی عینی شہادت کے مطابق) 1882ء میں اور حضرت شیخ یعقوب علی صاحب تراب کی تحقیق کے مطابق 1883ء میں رکھی گئی تھی۔حضرت اقدس کے چوبارہ کے ساتھ جہاں مسجد کی تأسیس ہوئی دراصل کوئی جگہ موزوں نہیں تھی کیونکہ بیت الفکر“ کے عقب میں گلی تھی۔اور گلی کے ساتھ آپ کے چچا 13