قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 58
کتاب آئینہ کمالات اسلام لکھے کا ارادہ فرمایا تو شیخ نور احمد صاحب مالک ریاض ہند پریس امرتسر سے ارشاد فرمایا کہ اپنا پریس قادیان لے آئیں۔چنانچہ وہ امرتسر سے اپنا پریس قادیان لے آئے اور اسے گول کمرہ میں نصب کر دیا۔( بحوالہ تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 472 بعد ازاں یہ پریس کسی اور جگہ منتقل ہو گیا اور سنہ 1895ء میں حضرت میر ناصر نواب صاحب پنشن لیکر آگئے تو اس وقت انہوں نے گول کمرہ کے آگے دیوار بنوا کر پردہ کر لیا اور اسی میں اپنی رہائش رکھ لی۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم صفحہ 126 ) یہ تاریخی کمرہ بھی دیکھا جا سکتا؟۔دیوار سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قائم کردہ سلسلہ جب ترقی کرنے لگا تو ابلیسی طاقتیں اسے کب برداشت کر سکتی تھیں۔انہوں نے مخالفت کی ہر وہ راہ اختیار کی جو ان کے بس میں تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چچا زاد بھائی مرزا امام دین نے محض آپ کو تنگ اور پریشان کرنے کی خاطر آپ کے گھر کے سامنے 5 جنوری 1900ء کو ایک دیوار بنوانا شروع کی جو کہ آٹھ فٹ اونچی، دس فٹ لمبی اور ڈیڑھ فٹ چوڑی تھی۔یہ دیوار مسجد مبارک کے جنوب میں شرقا غربا تھی۔7 جنوری کو یہ تکلیف دہ دیوار مکمل ہوگئی۔ابتداء میں 58