قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 57 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 57

بعض یادگاری اور تاریخی مقامات گول کمرہ مسجد مبارک کی شرقی جانب کی بڑی سیڑھیوں سے اؤ پر چڑھا جائے تو دائیں طرف ایک گول کمرہ نظر آئے گا۔اس تاریخی کمرہ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: گول کمرہ میں نے بنایا ہے میرے بھائی نے نہیں بنایا۔میں نے خود بحیات برادخورد بنایا ہے۔جب کہ وہ سخت بیمار تھے اور اُسی مرض کہ اُس سے جاں بر نہ ہو سکے تھے۔“ (الحکم 31 جولائی 1901 ء صفحہ 7) سیرت المہدی کی ایک روایت سے علم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب کی وفات 1883ء میں ہوئی تھی۔( بحوالہ سیرت المہدی جلد اول صفحه 51 روایت نمبر 69) پس ثابت ہوا کہ گول کمرہ 1883ء میں یا اس سے قبل تعمیر ہو چکا تھا۔پہلے یہ کمرہ بطور مہمان خانہ کے استعمال ہوتا تھا اور اسی جگہ مہمانوں کو کھانا کھلایا جاتا تھا۔اور کا تب اسی جگہ مسودات کی کا پیاں لکھا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی جگہ احباب سے ملاقات فرمایا کرتے تھے۔1893ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 57