قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 52 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 52

ہوئی۔ہمارے موجودہ امام ایدہ اللہ تعالیٰ کی روح القدس سے تائید و نصرت فرما تا چلا جا۔یا رب ! اس قبرستان میں دفن ہونے والے اور ساری دُنیا کے موصیوں پر اپنی رحمتیں نازل فرما اور ہمیں بھی اس بابرکت نظام ( وصیت ) میں شامل ہونے کی توفیق دے۔اس کے بعد اپنی اور اپنے اقرباء کی مغفرت اور دیگر امور کیلئے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کی جاسکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کی دُعائیں قبول فرمائے۔آمین !! احاطہ بہشتی مقبرہ میں موجود مقدس مقامات احاطہ بہشتی مقبرہ کا حالیہ رقبہ تقریباً 17 ایکڑ ہے۔یہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا آبائی باغ تھا۔بعد میں کچھ اور زمین خرید کے اس احاطہ کو وسیع کیا گیا۔بہشتی مقبرہ میں سب سے پہلے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب رضی اللہ تعالی عنہ دفن ہوئے۔مولوی صاحب 11 /اکتوبر 1905ءکو بعد نماز ظہر قادیان میں وفات پاگئے تھے۔اسی روز شام کے قریب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔اور آپ عام قبرستان میں جو آبادی کے جانب شرق ڈھاب کے قریب واقع ہے امانتا دفن کئے گئے تھے۔26 دسمبر کو نماز ظہر وعصر کے بعد آپ کا تابوت قبر سے نکالا گیا اور پھر 27 دسمبر کو 10 بجے کے قریب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک مجمع کثیر کے ساتھ آپ کی نماز جنازہ ادا فرمائی۔پھر بہشتی مقبرہ میں دفن کر دیا گیا۔بہشتی مقبرہ میں آپ کی 52