قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 39 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 39

حضرت اماں جان اُم المؤمنین اطال اللہ ظلہا نے مجھے فرمایا کہ میرے بچوں کی پیدائش اس طرح ہوئی ہے کہ عصمت انبالہ میں پیدا ہوئی۔بشیر اؤل قادیان میں بیت الفکر کے ساتھ والے دالان میں پیدا ہوا۔تمہارے بھائی محمود نیچے کے دالان میں پیدا ہوئے جو گول کمرہ کے ساتھ ہے۔شوکت لدھیانہ میں پیدا ہوئی تم (یعنی خاکسار مرزا بشیر احمد ) نیچے کے دالان متصل گول کمرہ میں پیدا ہوئے۔شریف بھی اسی دالان میں پیدا ہوئے اور مبارکہ بھی اسی میں پیدا ہوئیں۔مبارک نیچے کی منزل کے اس دالان میں پیدا ہوا جو غربی گلی کے ساتھ ہے اور کنوئیں سے جانب غرب ہے۔امتہ انصیر بھی مبارک والے دالان میں پیدا ہوئی اور امتہ الحفیظ اوپر والے کمرہ میں جو بیت الفکر کے ساتھ ہے پیدا ہوئی۔“ (سیرۃ المہدی جلد دوم صفحہ 182 روایت نمبر 1275 مطبوعہ قادیان سن 2008ء) اس تاریخی اور بابرکت کمرے کی لمبائی مشرق سے مغرب کی طرف انیس فٹ دس انچ (1910) ہے اور چوڑائی شمال سے جنوب تک نو فٹ دس انچ (910) ہے۔یہ کمرہ نوافل اور زیارت کیلئے کھلا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب قمر الانبیاء رضی اللہ عنہ مزید تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت ام المؤمنین نصرت جہاں بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ : حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے سارے مکان کا نام بیت البرکات رکھا ہوا 39