قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 35
ضروری وضاحت جلسہ سالانہ کے ایام میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ بعض مہمانان کرام صرف اور صرف بیت الدعا میں دعا کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں بہت سا وقت انتظار میں گزار دیتے ہیں۔اور یہ خیال کرتے ہیں کہ قادیان میں یہی ایک مقدس جگہ ہے جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔حالانکہ یہ خیال درست نہیں ہے۔ایسے خیال کرنے والے بھائیوں کے علم کے لئے تحریر ہے کہ بیت الدعا کی بنیاد حضرت مسیح موعود نے 13 / مارچ 1903ء کو رکھی تھی اور حضور کی وفات 26 رمئی 1908ء کو ہوئی تھی۔اس لحاظ سے کم و بیش پانچ سال ہی آپ نے اس حجرہ میں دعائیں کیں۔جبکہ مسجد اقصیٰ میں 1876ء سے لیکر وفات تک کم و بیش 32 سال دعائیں کرتے رہے اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں آپ کی بہت سی بشارتیں اور تحریرات ہیں جو اس مسجد کے ذکر میں تحریر کر دی گئی ہیں۔مسجد مبارک میں 1883 ء سے وفات تک تقریباً 25 سال دعائیں کرتے رہے اور اس کے بارے میں بہت سے الہامات بھی ہیں۔پس ان مساجد میں زیادہ سے زیادہ دعائیں کرنی چاہئیں۔35