قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 33
کے لئے ایک الگ جگہ ضرور مخصوص فرمائی اور اپنے روزانہ پروگرام میں یہ بات ہمیشہ داخل رکھی ہے کہ ایک وقت دعا کے لئے الگ کر لیا۔قادیان میں ابتداء میں تو آپ اپنے اس چوبارہ میں ہی دعاؤں میں مصروف رہتے تھے جو آپ کے قیام کے لئے مخصوص تھا۔پھر بيت الذكر ( مسجد مبارک) اس مقصد کے لئے مخصوص ہو گیا جب اللہ تعالیٰ کی مشیت از لی نے بیت الذکر بھی عام عبادت گاہ بنا دیا اور تخلیہ میسر نہ رہا تو آپ نے گھر میں ایک بیت الدعا بنا یا جواب تک موجود ہے۔جب زلزلہ آیا اور حضور کچھ عرصہ کے لئے باغ میں تشریف لے گئے تو وہاں بھی ایک چبوترہ اس غرض کے لئے تعمیر کرالیا۔گورداسپور مقدمات کے سلسلہ میں آپ کو کچھ عرصہ کے لئے رہنا پڑا تو وہاں بھی بیت الدعا کا اہتمام تھا۔“ (سیرت حضرت مسیح موعود جلد پنجم صفحہ 505) مذکورہ بیوت الدعا میں سے بیت الدّعا وہ کمرہ بھی ہے جس کی بنیاد حضور نے اپنی وفات سے کم و بیش پانچ سال اور اڑھائی ماہ قبل رکھی تھی۔دالان حضرت اماں جان کی مغربی جانب یہ چھوٹا سا کمرہ ہے۔اس کی لمبائی 6فٹ 6 انچ اور چوڑائی 4 فٹ ہے مشرق اور مغرب کی جانب اس کے دو دروازے ہیں۔دالان حضرت ا تاں جان سے اس میں داخل ہونے کے لئے لکڑی کی بنی سیڑھی کے چار قدم اوپر چڑھنا پڑتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس بیت الدعا کی تعمیر کی غرض مندرجہ ذیل الفاظ میں 33