قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 17 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 17

مسجد مبارک کی توسیع مسجد مبارک کی یہ ابتدائی عمارت چوبیس (24) سال تک اپنی پہلی حالت میں بدستور قائم رہی۔اسی دوران میں صرف یہ خفیف سی تبدیلی کی گئی کہ سرخی کے نشان والا کمرہ جو دو ایک فٹ نشیب میں واقع تھا مسجد کی عام سطح کے برابر کر دیا گیا۔اور پھر 1907ء میں حضرت میر ناصر نواب صاحب کی نگرانی میں جنوبی طرف پہلی مرتبہ توسیع کی گئی۔جس کے نتیجہ میں اس کے جنوب مغربی کو نہ کا مینار قائم نہ رہ سکا۔مسجد مبارک کی دوسری مرتبہ توسیع خلافت ثانیہ کے عہد میں دسمبر 1944ء میں مکمل ہوئی۔جس سے یہ مسجد 1907ء کی عمارت سے اپنی فراخی اور کشادگی میں دو چند ہو گئی۔اس مرتبہ تعمیر کی نگرانی کا کام حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے سرانجام دیا۔( تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 220، ایڈیشن 2007 ء مطبوعہ از قادیان) مسجد کی بالائی منزل مسجد مبارک کے قدیمی حصہ کے چاروں کونوں پر چار چھوٹے چھوٹے مینار تھے اور وہاں پہنچنے کے لئے سرخی کے نشان والے چھت پر دوسیڑھیوں کا ایک چوبی زینہ رکھا رہتا۔قیامِ جماعت کے بعد جب حضرت مولانا نورالدین صاحب اور حضرت مولانا عبد الکریم صاحب اور دوسرے بزرگان سلسلہ قادیان میں ہجرت کر کے آگئے تو اس کے غربی حصہ 17