قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 15 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 15

وغیرہ کے لئے جگہ اور ایک غسل خانہ بھی بنایا گیا جس میں حضرت مسیح موعود گرمیوں میں استراحت بھی فرماتے تھے۔اور اسی میں سرخی کے چھینٹوں کا نشان بھی ظاہر ہوا۔شرقی حصہ میں تین دروازے تھے۔پہلا شمالی دیوار میں تھا جو حضرت اقدس کے مکان سے متصل تھا۔دوسرا زینے سے مسجد تک داخلہ کے لئے اور تیسر اغسل خانے کی جانب۔مسجد کے دونوں دروازوں پر آیت إن الدين عند الله الاسلام درود شریف اور مسجد کے متعلق الہامات درج تھے۔مسجد مبارک کی تعمیر کے بعد حضرت مسیح موعود مسجد اقصیٰ کی بجائے مسجد مبارک میں نماز ادا فرمانے لگے۔ابتداء میں اکثر خود ہی اذان دیتے اور خود ہی امامت کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔مذکورہ بالا تفصیل کے مطابق (قدیم) مسجد مبارک کے اندرونی حصہ کا خاکہ یہ تھا۔اس حصے کا طول شرقاً غر با نوفٹ چار انچ اور عرض شمالاً جنو ب سات فٹ پانچ انچ تھا۔15