قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 12
ایک پوٹلی بندھی ہوئی گرا دی جاتی ہے۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ ہمیں قرآن شریف کے معارف دے کر ہی مبعوث کیا گیا ہے اور اسی کی خدمت ہمارا فرض مقرر کی گئی ہے۔پس ہماری صحبت کا بھی یہی فائدہ ہونا چاہئے۔“ (سیرۃ المہدی جلد اول روایت نمبر 111 ، صفحہ 90 مطبوعہ نظارت نشر و اشاعت قادیان 2008ء) حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قادیان شریف میں وہی آرام سے رہتا ہے جو درود شریف بہت پڑھتا ہے اور حضرت مسیح موعود کے اہلِ بیت سے محبت رکھتا ہے۔مسجد مبارک میں اللہ تعالیٰ نے مکہ اور مدینہ کی برکتیں نازل کی ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2003ء) قارئین کرام نے پچھلے صفحات کے مطالعہ سے یہ اندازہ لگا لیا ہوگا کہ قادیان کا ذرہ ذرہ مقدس و قابل احترام ہے۔علاوہ ان پیشگوئیوں کے جو اس قادیان کے ذریعہ پوری ہوئیں اور ہورہی ہیں۔اس کی خاک کو کم و بیش 73 سال مسیح پاک کی قدم بوسی کا شرف و فخر حاصل ہوتا رہا۔اور آپ کی سانسیں اس کی فضاؤں اور ہواؤں کو معطر اور مطہر بناتی رہیں۔بہر حال قادیان کے تمام مقدس و تاریخی و یادگاری مقامات کا ذکر تو ان مختصر سے صفحات میں ممکن نہیں۔حسب گنجائش چند کا ذکر درج ذیل ہے۔خاص طور پر وہ مقامات جو دعاؤں اور نوافل کی ادائیگی کے لحاظ سے اہم ہیں، ان کے ذکر کو اولیت دی گئی ہے۔تا کہ قارئین ان سے استفادہ کر سکیں۔ان میں سے سر فہرست مسجد مبارک ہے۔12