قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 8 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 8

ہے اور یہ وہی طول بلد ہے جس میں دمشق ہے اور یہ ظاہر ہے کہ دمشق سے اس کی سمت مشرقی ہے۔اگر چہ حضرت مرزا ہادی بیگ صاحب کے وہم و گمان میں بھی یہ امر نہ تھا کہ وہ اس قدر دور و در از سفر طے کر کے ایک جنگل میں کیوں قیام کرتے ہیں۔لیکن جس مصلحت الہی نے انہیں خراساں اور کش سے پنجاب کی طرف نکالا۔اسی نے انہیں اس قیام پر آباد ہونے کی تحریک کی تا کہ اس حدیث نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا منشاء پورا ہو جاوے۔جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ مسیح موعود کا نزول جانب مشرق دمشق سے ہوگا۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود اس کی طرف اشارہ فرمایا ہے: از کلمه مناره شرقی عجب مدار چون خود ز مشرق است تجلی نیزم ( حياة النبي سيرة حضرت مسیح موعود جلد اول صفحہ 22-21، مطبوعہ 1915ء) سابقہ مذہبی کتب میں قادیان کا ذکر انجیل مقدس میں ایک نئے یروشلم" کا ذکر مندرجہ ذیل الفاظ میں آیا ہے: اُس نئے یروشلم کا نام جو میرے خدا کے پاس سے آسمان سے اترنے والا ہے اور اپنا نیا نام اُس پر لکھوں گا۔“ ( مکاشفه یوحنا 3-12) اور اسی یروشلم کے متعلق عہد نامہ قدیم میں لکھا ہے کہ ”اے یروشلم میں نے تیری دیواروں پر نگہبان مقرر کئے ہیں۔“ ( يسعيا ه62-6) 8