قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 7
ہوتے چلے جائیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ زمین قادیاں اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارض حرم ہے حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ وَرَاءِ النَّهْر۔۔۔۔۔۔رَوَاهُ أَبُو دَاوُد (سنن ابی داؤ د کتاب المهدی) کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص خروج کرے گا نہر کے پرے یا ورے سے۔اس حدیث کے عین مطابق سید نا حضرت امام مہدی ومسیح موعود علیہ السلام قادیان میں پیدا ہوئے جو کہ دریائے بیاس سے چند میل کے فاصلہ پر جانب مغرب واقع ہے۔اسی طرح جواہر الاسرار از حضرت علی بن حمزہ اشارات فریدی حصہ سوم صفحہ 70 میں تحریر ہے کہ یخرج المهدى من قرية يقال لها كدعم مہدی کا ظہور ایسی بستی سے ہوگا جسے کدعہ کہا جائے گا۔( بحوالہ چودھویں صدی کی غیر معمولی اہمیت مولا نا دوست محمد شاہد صاحب صفحہ 89) جماعت احمدیہ کے عظیم مورخ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی " ایڈیٹر اخبار الحکم تحریر فرماتے ہیں کہ :۔دو۔۔۔چونکہ مسیح موعود کی بعثت کا مقام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں کدعہ آچکا تھا۔۔۔یہ قصبہ کدعہ ( قادیان ) 33 درجے طولانی استوا میں واقعہ 7