قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 98
آتا ہے۔وہ اسی کمرہ میں ظہور پذیر ہوا تھا۔اس کمرہ کے غربی جانب پہلے کوئی دروازہ نہیں ہوا کرتا تھا۔8۔یہ دو مینار تھے جن کا نقشہ آگے ایک صفحہ پر درج کیا گیا ہے۔دونوں آج تک بعینہ موجود ہیں۔جنوب مشرقی الگ بعینہ قائم ہے اور شمال مشرقی دیوار کے اندر ہے۔9۔یہاں دو سیڑھیوں والا چوبی زینہ ہوتا تھا جو سرخی کے نشان والے کمرہ کی چھت سے مسجد مبارک کی چھت پر جانے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔10۔یہاں پانچ سیڑھیوں والا چوبی زینہ ہوتا تھا جو گول کمرہ کی چھت سے سرخی کے چھینٹوں والے کمرہ کی چھت پر جانے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔نوٹ:۔حصہ نقشہ نمبر 3 آئیٹم نمبر 8، 7 ونقشہ ھذا آئیٹم نمبر 9،10 میں مذکورہ زمینوں کے ذریعہ مسجد مبارک کے اندرونی حصہ سے مسجد کی چھت تک آمد ورفت ہوا کرتی تھی۔98