قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 83 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 83

وَوَسَعْ مَكَانَكَ (الهام) اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت مسیح موعود کو الہام فرمایا تھا وَ وَسِعَ مَكَانَگ“ (یعنی اپنے مکان کو وسیع کر ) حضرت عبد اللہ سنوری صاحب فرماتے ہیں کہ ” جب حضور کو وسع مَكَانَكَ ( یعنی اپنے مکان کو وسیع کر) کا الہام ہوا تو حضور نے مجھ سے فرمایا کہ مکانات بنوانے کے لئے تو ہمارے پاس روپیہ ہے نہیں اس حکم الہی کی اس طرح تعمیل کر دیتے ہیں کہ دو تین چھپر بنوا لیتے ہیں۔چنانچہ حضور نے مجھے اس کام کے واسطے امرتسر حکیم محمد شریف صاحب کے پاس بھیجا جو حضور کے پرانے دوست تھے اور جن کے پاس حضور اکثر امرتسر میں ٹھہرا کرتے تھے۔تاکہ میں ان کی معرفت چھپر باندھنے والے اور چھپر کا سامان لے آؤں۔چنانچہ میں جا کر حکیم صاحب کی معرفت امرتسر سے آدمی اور چھپر کا سامان لے آیا۔حضرت صاحب نے اپنے مکان میں تین چھپر تیار کروائے۔سیرت المہدی جلد اول صفحہ 131 روایت نمبر 141) اس حکم الہی کی تعمیل کا سلسلہ تین چھپروں کے بنوانے سے شروع ہوا۔بعد ازاں حضرت مسیح موعود اور آپ کے خلفاء کرام میں سے ہر ایک کے عہد مبارک میں حکم الہی کے مطابق دار اسیح اور قادیان کے مکانات میں توسیع کا سلسلہ جاری رہا۔حتی کہ تقسیم ملک کے بعد وسائل کی کمی کے باوجود تھوڑی بہت توسیع ہوتی رہی۔خلافت رابعہ میں توسیع کا ایک نیا دور شروع ہو گیا اور قادیان میں بہت سی جدید عمارتیں تعمیر ہوئیں۔83