قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات

by Other Authors

Page 38 of 112

قادیان اور اس کے مقدس و تاریخی مقامات — Page 38

صورت پیدا ہوگئی یہ روحانی امور ہیں کہ دنیا ان کو نہیں پہچان سکتی کیوں کہ وہ دنیا کی آنکھوں سے بہت دور ہیں لیکن دنیا میں ایسے بھی ہیں جن کو ان امور سے خبر ملتی ہے۔(کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 199-197 مطبوعہ قادیان سن 2008ء) وہ کمرہ جس میں حضور نے آٹھ یا نو ماہ کے روزے رکھے بیت الریاضت کہلاتا ہے۔یہی وہ کمرہ ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے براہینِ احمدیہ تصنیف فرمائی تھی۔(بحوالہ سیرۃ المہدی جلد دوم، صفحہ 151۔روایت نمبر : 1206 مطبوعہ قادیان سن 2008ء) نوافل اور دعاؤں کیلئے یہ کمرہ کھلا ہوا ہے۔کمرہ پیدائش حضرت مسیح موعود علیہ السلام سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے آبائی مکان یعنی ”الدار کے ایک کمرہ میں حضور کی ولادت مورخہ 14 شوال 1250 ہجری بمطابق 13 فروری 1835 بروز جمعه المبارک ہوئی تھی۔کمرہ پیدائش حضرت امصلح الموعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ المصلح الدار “ کے اسی احاطہ کے ایک اور کمرہ میں سیدنا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت 12 جنوری 1889ء کو ہوئی تھی۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب قمر الانبیاء رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ : 38