پیاری مخلوق

by Other Authors

Page 20 of 60

پیاری مخلوق — Page 20

ہیں۔جڑی بوٹیاں میدانوں ، صحراؤں اور پہاڑوں پر پائی جاتی ہیں۔ایک طرف بیماروں کے علاج تو دوسری طرف جسم میں طاقت پیدا کرنے کے کام آتی ہیں۔ادویات ان سے ہی بنائی جاتی ہیں۔سبزیاں جو نہ صرف آپ کی غذا ہیں بلکہ جسم کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔ان میں سے بعض کے تو ہم پھل۔پھول - پوست۔بیج۔پتے۔جڑیں۔حتی کہ ڈنٹھل بھی استعمال کر لیتے ہیں۔ان میں پالک۔میتھی۔ہرا دھنیا۔پودینہ وغیرہ ہیں۔پالک سے آئرن حاصل ہوتا ہے۔بعض کی جڑیں اور پتے ہمارے کام آتے ہیں۔ان میں مولی شلجم اور چقندر ہیں۔کچھ کے پھل سبزی کے طور یہ کہتے ہیں۔ان میں بھنڈی۔بینگن۔ٹنڈے۔ہیں۔کچھ سبزیاں آپ کچی کھا لیتے ہیں۔ان میں ہری مرچ۔ٹماٹر ہیں۔وہ پور سے جن کی جڑیں ہماری غذا ہیں۔ان میں لہسن ہے۔یہ ہمارے خون کو بھی گاڑھا نہیں ہونے دیتا۔ایسے تنے جو زمین کے اندر ہوتے ہیں۔اور ہمارے لئے پروٹین اور نشاستہ مہیا کرتے ہیں۔یہ آلو ، ار دی اور ادرک ہیں۔اور وہ پتے جو زمین دونہ ہیں۔مثلاً پیاز۔اس کے بغیر نہ سالن بنتا ہے اور نہ سلاد۔اسی قبیلہ کا ایک خاندان ہیں اناج بھی مہیا کرتا ہے۔ہماری فصلیں جن میں گیہوں۔چاول۔مکئی۔باجرہ - جوالہ اور دالیں ہیں۔پھر نرم نرم تنوں والی نازک بیلیں یہ خوبصورت اور خوشبودار پھول پیدا کرتی ہیں جو انسانی ذہن کو معطر اور آنکھوں کو طراوت دیتے ہیں ان میں چنبیلی ہے۔