آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 63 of 79

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں — Page 63

جھیل کی پیشگوئیاں انگورستان کی تمثیل کی پیشگوئی (الف) متی باب ۲۱ میں حضرت مسیح فرماتے ہیں:۔یہ ایک اور تمثیل سنو۔ایک گھر کا مالک تھا۔جس نے انگورستان لگایا اور اس کے چاروں طرف اوندھا اور اس کے بیچ میں کھود کے کولہو گا ڑا۔اور برج بنایا اور باغبانوں کو سونپ کر آپ پردیس گیا اور جب میوہ کا موسم قریب آیا۔اس نے اپنے نوکروں کو باغبانوں کے پاس بھیجا کہ اس کا پھل لائیں۔پر ان باغبانوں نے اس کے نوکروں کو پکڑ کے ایک کو پیٹا اور ایک کو مار ڈالا اور ایک کو پتھراؤ کیا۔پھر اس نے اور نوکروں کو جو پہلوں سے بڑھ کر تھے بھیجا۔انہوں نے ان کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا آخر اس نے اپنے بیٹے کو یہ کہ کر بھیجا کہ وے میرے بیٹے سے دیں گے۔لیکن باغبانوں نے بیٹے کو دیکھا۔آپس میں کہنے لگے وارث یہی ہے آؤ اسے مار ڈالیں کہ اس کی میراث ہماری ہو جائے۔اور اسے پکڑ کے اور انگورستان کے باہر لے جا کر قتل کیا۔جب انگورستان کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا۔وے اسے بولے ان بدوں کو بری طرح مار ڈالے گا اور انگورستان کو اور باغبانوں کو سونپے گا جو اسے موسم پر میوہ پہنچا دیں۔یسوع نے انہیں کہا کیا تم نے نوشتوں 63