مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 925 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 925

925 تب میں نے ایک سبز رنگ اشتہار میں ہزار ہا موافقوں اور مخالفوں میں یہ پیشگوئی شائع کی اور ابھی ستر دن پہلے لڑکے کی موت پر نہیں گزرے تھے کہ یہ لڑکا پیدا ہوگیا اور اس کا نام محمود احمد رکھا گیا۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۲۷) غرضیکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے صاف اور واضح الفاظ میں حضرت خلیفہ سیح الثانی کو مصلح موجودہ قرار دیا ہے۔حضرت خلیفۃ السیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا دعویٰ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے آپ کو غیر مشروط طور پر اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء و سبز اشتہار کی پیشگوئی کا مصداق اور مصلح موعود قرار دیا ہے۔(الفضل ۲۷ فروری ۱۹۳۴، جلد۲۱ نمبر ۱۰۳ صفحہ ۶ کالم نمبر۲) پر حضرت ایدہ اللہ تعالی کی ڈائری شائع ہو چکی ہے۔جس میں خاکسار خادم کے سوال کے جواب میں حضور نے اپنے آپ کو مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق قرار دیا۔یہ ڈائری بعد تحریر حضرت اقدس کو دکھا کر شائع کی گئی۔بعد ازاں ۱۹۴۴ء (الفضل ۲۴ فروری ، ۱۵ / مارچ ۱۹۴۴ء صفحہ ۲ کالم ۳) میں حضور نے الہام الہی کی بنا پر مصلح موعود ہونے کا دعویٰ فرمایا۔ایک شبہ اور اس کا ازالہ حضرت اقدس علیہ السلام نے تریاق القلوب میں صاحبزادہ مرزا مبارک احمد کو تین کو چار کرنے والا مطابق اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء قرار دیا ہے۔جواب:۔(1) " تین کو چار کرنے والا کے الہام میں اشارہ چار (۴) لڑکوں کی پیدائش کا ذکر ہے۔سومبارک احمد بھی بوجہ ان میں سے ایک ہونے کے اس کا مصداق ہے لیکن حضرت اقدس علیہ السلام نے یہ کہیں نہیں فرمایا کہ وہ صلح موعود ہے۔۲۔مبارک احمد کی ولادت کے متعلق حضرت اقدس علیہ السلام کو ۱۸۸۳ء اور ۱۸۸۶ء میں علیحدہ رؤیا اور الہامات کے ذریعہ علم دیا گیا تھا۔پس تریاق القلوب صفحه ۴۰، ۴۳،۴۱ نیز انجام آنقم صفحه ۱۸۳،۱۸۲ کی عبارت میں انہی رؤیا اور کشوف کی طرف اشارہ ہے۔فرماتے ہیں:۔(۱۸۸۳ء میں مجھ کو الہام ہوا کہ تین کو چار کرنے والا مبارک۔۔۔اس کی نسبت تفہیم یہ