مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 873 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 873

873 وَ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ حَمِلَ تَابُوتَ يُوْسُفَ بَعْدَ مَا أَتَى عَلَيْهِ زَمَانٌ إِلَى أَرْضِ الشَّامِ مِنْ مِصْرَ۔“ ( بحر الرائق شرح کنز الدقائق از شیخ اسمعیل حقی البروسوی متوفی ۱۱۳۷ھ جلد ۲ صفحہ ۲۱۰۔نیز روح البیان زیر آیت إِذْ حَضَر يَعْقُوبَ الْمَوْتُ البقرة : ۱۳۴) کہ روایت ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام مصر میں فوت ہوئے۔پس وہ مصر سے ارض شام کی طرف اٹھا کر لائے گئے اور موسیٰ علیہ السلام حضرت یوسف علیہ السلام کا تابوت بہت مدت گزرنے کے بعد شام میں لائے۔( نیز شمائل ترمذی حاشیہ نمبر، صفحہ ۳۳ باب في وفاة رسول الله ) ۵ تفسیر حسینی میں لکھا ہے۔یوسف صدیق علیہ السلام نے دعا کی تھی کہ بنی اسرائیل جب تک ان ( حضرت یوسف علیہ السلام۔خادم ) کا تابوت اپنے ساتھ نہ لے چلیں گے مصر کے باہر نہ جاسکیں گے۔اور ان لوگوں میں سے کسی کو یہ خبر نہ تھی کہ حضرت یوسف کہاں دفن ہیں؟ پس خود حضرت موسیٰ علیہ السلام ندا کرتے تھے کہ جو کوئی مجھے حضرت یوسف کے صندوق کا پتہ دے وہ جو مراد ہے چاہے لے۔قوم بھر میں سے ایک بڑھیا بڑی عمر کی بولی۔کہ اس شرط سے میں بتاتی ہوں کہ بہشت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بی بی ہوں۔اور اسی شرط پر اس نے پتہ بتایا کہ وہ صندوق دریائے نیل کے گڑھے میں ہے۔پس حضرت موسیٰ علیہ السلام اس کے نکالنے میں مشغول ہوئے۔جب چاند آدھے آسمان پر پہنچا تو اپنا کام کر کے راہ لی۔( تفسیر حسینی مترجم اردوز میر آیت و أوحينا إلى موتى آن آسرِ بِعِبَادِقَ - الشعراء:۵۳) ۳۰۔” يُدْفَنُ مَعِيَ فِي قَبْرِى“ جواب:۔اس کا مفضل جواب ”حیات مسیح کی تیرھویں دلیل کے جواب مندرجہ صفحہ ۲۹۶ پاکٹ بک ہذا پر ملاحظہ فرمائیں۔۳۱۔وراثت غیر احمدی:۔(۱)۔بخاری میں ہے کہ نبیوں کا ورثہ نہیں ہوتا ، لیکن مرزا صاحب کا ورثہ تھا۔(۲) مرزا صاحب نے لڑکیوں کو ورثہ دینے کی مسلمانوں کو تلقین نہیں کی اور نہ آپ کی لڑکیوں کو ورثہ ملا۔پہلے سوال کا جواب (۱) اسی بخاری میں جہاں آنحضرت صلعم کی حدیث انبیاء کے ورثہ نہ ہونے والی درج ہے۔وہیں پر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی مندرجہ ذیل تشریح بھی درج ہے:۔