مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 872 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 872

872 " رَوَاهُ الحِرْمَذِيُّ وَقَالَ غَرِيبٌ وَ فِي أَسْنَادِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُلَيْكِيُّ يُضَعَّفُ۔،، (مرقاة جلده اصفحہ ۳۰۷ شرح مشکواة کتاب الفضائل مکتبہ حقانیہ پشاور ) کہ اس حدیث کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ حدیث غریب ہے اور اس سند میں عبدالرحمن بن ملیکی ہے جو ضعیف ہے۔نوٹ:۔ا۔یہ روایت ترمذی ابواب الجنائز صفحہ ۱۷۰ میں ہے اور اس کے آگے ہی لکھا ہے کہ اس حدیث کا راوی عبد الرحمن بن ابی بکر ملیکی ضعیف ہے۔نیز عبدالرحمن بن ابی بکر المیکی کے بارے میں تہذیب التہذیب باب العین زیر لفظ عبدالرحمن پر لکھا ہے کہ وہ ”ضعیف“ ”مَشْرُوكَ الْحَدِيثِ“ لَيْسَ بِشَيْءٍ۔لَا يُتَابِعُ فِي حَدِيثِهِ ، لَيْسَ بِقَوِيّ“ علاوہ ازیں اس روایت کا ایک اور راوی ابو معاویہ (محمد بن خازم الضریر الکوفی) ہے۔اس کی نسبت لکھا ہے کہ اَبُوْ مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ فِي غَيْرِ حَدِيثِ الأَعْمَشِ مُضْطَرِبٌ لَا يَحْفَظُهَا حِفْظًا جيدًا۔تهذيب التهذيب باب الميم زر لفظ (محمد) ۲۔تم لوگ ایک حدیث پیش کیا کرتے ہو کہ "يُدْفَنُ مَعِيَ فِي قَبْرِئُ (مشكوة كتاب " الفتن باب نزال عیسیٰ علیه السلام فصل نمبر۳) پس اگر یہ درست ہے کہ نبی جہاں فوت ہوتا ہے وہیں دفن ہوتا ہے تو بتاؤ کیا عیسی بوقت وفات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک میں داخل ہو کر آنحضرت کی قبر پر لیٹ جائیں گے۔۳۔ایک حدیث بھی اس کی تردید کرتی ہے۔ملا علی قاری فرماتے ہیں :۔وَ قَدْ جَاءَ أَنَّ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ بَعْدَ لَبْثِهِ فِى الْأَرْضِ يَحُجُّ وَيَعُودُ فَيَمُوتُ بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةَ فَيُحْمَلُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيُدْفَنُ فِى الْحُجُرَةِ الشَّرِيفَةِ۔“ (مرقاة برحاشيه مشكوة مجتبائى كتاب الفضائل الفصل الثالث ) کہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ عیسی زمین میں اپنی عمر کا زمانہ گزار کر حج کرنے جائیں گے اور پھر واپس آئیں گے اور مکہ اور مدینہ کے درمیان فوت ہوں گے اور پھر وہاں سے مدینہ کی طرف ان کو اٹھا کر لے جایا جائے گا اور پھر آنحضرت صلعم کے حجرہ میں دفن کیا جائے گا۔۴۔یہ روایت واقعات کے بھی خلاف ہے۔رُوِيَ أَنَّ يَعْقُوبَ عَلَيْهِ السَّلَامُ مَاتَ بِمِصْرَ فَحُمِلَ إِلَى أَرْضِ الشَّامِ مِنْ مِصْرَ