مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 871 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 871

871 کے آخری صفحہ پر لکھا ہے کہ وفات کے قریب آپ کو دست آئے۔جواب :۔دستوں کا آنا ہیضہ کو مستلزم نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو دستوں کی پرانی بیماری تھی۔چنانچہ ۱۹۰۳ء میں یعنی اپنی وفات سے چھ سال قبل حضرت اقدس اپنی کتاب تذكرة الشهادتین روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۲۶ پر تحریر فرماتے ہیں کہ مجھے دوستوں کی پرانی بیماری ہے۔نیز الزامی جواب کے لیے کتاب مصنفہ فان کریمر صفحہ ۱۸۸ پڑھو۔یہ کتاب پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں موجود ہے۔۲۹۔نبی جہاں فوت ہوتا ہے وہیں دفن ہوتا ہے حدیث میں ہے "مَا قُبِضَ نَبِيٍّ إِلَّا دُفِنَ حَيْثُ يُقْبَضُ “ مگر مرزا صاحب فوت لاہور میں ہوئے اور دفن قادیان میں۔جواب۔(الف):۔یہ حدیث ضعیف ہے۔کیونکہ اس کا راوی الحسین بن عبداللہ جس کے متعلق لکھا ہے۔تَرَكَهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَ عَلِيُّ ابْنُ الْمَدْيِنِي وَالنَّسَائِي وَ قَالَ الْبُخَارِيُّ يُقَالُ: أَنَّهُ كَانَ يُتَهُمُ بالزَّنْدِقَةِ ( حاشیه علامه سندی بر ابن ماجه الجزء الاول صفحه ۲۵۶ مصری ) یعنی امام احمد بن حنبل اور علی ابن المدینی اور نسائی ” نے اس راوی کو ترک کیا ہے اور امام بخاری نے کہا ہے کہ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ زندیق ہے۔ب۔یہ حدیث کنز العمال میں بھی ہے۔وہاں لکھا ہے۔لَمْ يُقْبَرُ نَبِيٌّ إِلَّا حَيْتُ يَمُوتُ (حم عن ابى بكر وَ فِيْهِ اِنْقِطَاعٌ (كنز العمال حرف الشين كتاب الشمائل باب شمائل الاخلاق حدیث نمبر ۱۰۵۲) کہ نبی جہاں مرتا ہے وہیں قبر میں رکھا جاتا ہے اس حدیث میں انقطاع ہے گویا نا قابل قبول ہے۔ج "وَ قَدْ رُوِيَ أَنَّ الْأَنْبَيَاءَ يُدْفَنُونَ حَيْثُ يُقْبَضُونَ كَمَا رَوَى ذَالِكَ ابْنُ مَاجَةَ بِأَسْنَادٍ فِيْهِ حُسَيْنُ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشَمِيُّ وَ هُوَ أَضْعَفُ۔“ ( نیل الاوطار جلد ۲ صفحه ۲۵۹) کہ مروی ہے کہ انبیاء جہاں فوت ہوں وہاں مدفون بھی ہوتے ہیں۔جیسا کہ ابن ماجہ نے اس کو روایت کیا ہے۔اس سند سے جس میں حسین بن عبداللہ ہاشمی ہے جو کہ اؤل درجہ کا ضعیف راوی ہے۔و ملا علی قاری فرماتے ہیں:۔