مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 50 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 50

50 جواب نمبر ۲:۔علت مادی مرکبات کی ہوتی ہے کیونکہ مرکب وہ ہے جو دو سے بنے۔پس وہ دونوں اس کی علت ہوں گے مگر مفرد تو کسی سے بنا نہیں اس لئے مرکبات کے قاعدہ کو اس پر چسپاں کرنا بالکل فضول ہے۔دلیل سوم :۔نیست سے ہست اس لئے نہیں ہو سکتا کہ نیستی کے معنی ہیں کچھ بھی نہیں اور جو نہ ہو اس سے ہو جائے یہ محض ہنسی ہے۔جواب نمبر :۔ہمارا یہ کہنا کہ صندوق لکڑی سے بنا ہے اور یہ کہنا کہ مادہ خدا کی قدرت سے بنا ہے۔دونوں میں فرق یہی ہے کہ پہلے میں علت مادی مراد ہے اور دوسرے میں علت فاعلی۔رگ وید آدی بھاش بھومکا صفحه ۸۰) خدا کے لئے سب ہست ہے۔نیست اور ہست تو ہم انسان اپنی نسبت سے بولتے ہیں۔اُس کی علت فاعلی سب کچھ کر دکھاتی ہے۔محاورہ ہے۔اس دلیل کے متعلق ایک سوال اور اس کا جواب قرآن مجید کی آیت كُن فَيَكُونُ (البقرة: ۱۱۸) پر اعتراض کہ حسن کس کو کہا؟ جواب نمبر :۔زید کا نقشہ پر میشور کو معلوم تھا یا نہ؟ اگر معلوم تھا تو کس کا نقشہ معلوم تھا؟ نیز یہ جواب نمبر ۲:۔انسان جب اپنے ذہن میں کوئی نقشہ کھینچتا ہے۔مثلا کسی مکان بنانے کا نقشہ۔تو بنانے کے وقت اسباب و آلات کی تلاش و پڑتال میں لگ جاتا ہے اور اُ سے خارجی وجود میں لاتا ہے مگر خدا چونکہ خود آلہ ہے اس لئے وہ ایسا نہیں کرتا بلکہ وہ صرف امر محسن سے بنادیتا ہے۔دلیل چہارم :۔ہمارا مشاہدہ ہے کہ ہر خلق مادہ سے ہوتی ہے۔جواب:۔موجودہ قانون یا مشاہدہ دلیل نہیں کیونکہ الف۔جس طرح اب ہر چیز مادہ سے بنتی ہے اور پہلے لازماً عدم سے وجود میں آئی تھی۔اسی طرح اب انسان مرد اور عورت سے پیدا ہوتے ہیں مگر پہلے بلا باپ وہاں کیونکہ ابتداء ماننی لازمی ہے۔(ستیارتھ باب ۸ دفعہ ۴۲) دیکھو خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (الفرقان : ۳) یعنی ہر شے عدم سے وجود میں