مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 857
857 ج۔حضرت عطار رحمۃ اللہ علیہ حضرت ابو بکر شبلی رحمتہ اللہ علیہ کے بارے تحریر فرماتے ہیں:۔ایک دن شیخ ( حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ ) کے گھر میں گئے۔آپ کی اہلیہ شانہ کر رہی تھیں۔شبلی نے شانہ چھینا چاہا۔آپ کی اہلیہ نے پردہ کرنا چاہا مگر شیخ جنید ) نے فرمایا کہ نہ سر ڈھکونہ پردہ کرو کیونکہ یہ اپنے آپ میں نہیں ہیں۔ان لوگوں کو کچھ خبر نہیں۔( ایضاً صفحہ ۲۹۸ ذکر ابوبکر شبلی باب نمبر ۷۸ وایضاً صفحه ۵۲۴) وہ ایک دفعہ (شیلی) علی الصبح باہر گئے۔تو ایک نو خیز حسین عورت کو ننگے سر دیکھا۔آپ نے کہا کہ اے گل سر بہ پوش ( یعنی اے پھول اپنے سر کو ڈھک لے ) عورت نے جواب دیا کہ یا شیخ! گل سر نے پوشد ( پھول اپنا سر نہیں ڈھانکتا ہے ) عورت کا یہ جواب سن کر نعرہ مارا اور بیہوش ہو گئے۔“ (تذکرۃ الاولیاء باب ۷۸ صفحه ۲۹۹ اردو ترجمہ ایڈیشن مذکور شائع کردہ شیخ غلام علی اینڈ سنز کشمیری بازار لا ہور ) ھ۔حضرت عطار رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:۔حضرت سفیان ثوری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک رات ہم رابعہ بصری رحمۃ اللہ علیہا۔خادم) کی خدمت میں گئے۔آپ نماز پڑھنے کے لیے کھڑی ہوئیں اور صبح تک نماز میں مصروف رہیں۔میں دوسرے گوشے میں ذکر الہی میں مصروف رہا۔صبح آپ ( رابعہ رحمۃ اللہ علیہا) نے فرمایا کہ اس بات کا کس طرح شکر یہ ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے رات بھر ہم کونماز کی تو فیق بخشی۔(تذکرة الاولیا ء باب نمبر ۹ صفحه ۶۳) و۔خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں ایک دن رابعہ بصری رحمۃ اللہ علیہا) کے ہاں تھا۔حقیقت اور طریقت کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن ہم دونوں میں سے کسی کے دل میں بھی مرد یا عورت ہونے کا خیال تک بھی نہ آیا۔لیکن جب میں وہاں سے واپس ہوا تو اپنے آپ کو مفلس اور ان کو مخلص پایا۔“ ( ایضا باب ۹ صفحه ۵۷،۵۶) ز خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ۔خادم) نے ایک دفعہ آپ ( حضرت رابعہ بصری رحمہ اللہ علیہا۔خادم) سے دریافت کیا کہ کیا تم کو شوہر کی رغبت نہیں؟ فرمایا عقد نکاح جسم پر ہوتا ہے اور یہاں میرا وجود ہی نہیں۔میں مالک کی مملوک ہوں مالک سے پوچھو۔“ (ایضاً صفحہ ۵۷) ح ایک رات خواجہ حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ ) اپنے چند رفیقوں کے ہمراہ حضرت رابعہ بصری رحمتہ اللہ علیہا) کے ہاں تشریف لے گئے لیکن وہاں چراغ نہ تھا۔اور خواجہ حسن بصری