مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 723 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 723

723 کے لئے بطور ” ذب“ ان کی تعریف کی ضرورت تھی مگر چونکہ حضرت فاطمتہ الزہرا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ پر ایسا کوئی الزام نہ تھا اس لئے باوجود ان کی عظمت شان کے ان کی تعریف و توصیف کی ضرورت نہ تھی۔بعینہ اسی طرح چونکہ حضرت مرزا صاحب پر آپ کے مخالفین کی طرف سے آپ کے دعولی مہدویت کے باعث حکومت سے غداری اور اس کے خلاف تلوار کی لڑائی کی خفیہ تیاریوں کا الزام تھا اس لئے ضروری تھا کہ اظہارِ حقیقت کے لئے زور دار الفاظ میں ان الزامات کی تردید کی جاتی۔احراریوں کی پیش کردہ عبارتوں پر تفصیلی بحث سول اینڈ ملٹری گزٹ ( جو انگریزی حکومت کا ایک مشہور آرگن تھا ) کی اشاعت ستمبر، اکتوبر ۱۸۹۴ء میں ایک مضمون شائع ہوا۔جس میں لکھا گیا کہ یہ شخص گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور مخالفانہ ارادے اپنے دل میں رکھتا ہے۔چنانچہ حضرت مرزا صاحب نے اس مضمون کا ذکر اپنے اشتہار ۱۰دسمبر ۱۸۹۴ء مطبوعه تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحہ ۱۹۲، صفحہ ۱۹۳ میں کر کے اس کی تردید فرمائی ہے۔یہی وہ اشتہار ہے جس کی جوابی عبارتوں کا حوالہ احراری معترضین دیا کرتے ہیں لیکن بد دیانتی سے اس اشتہار کی مندرجہ ذیل ابتدائی سطور کو حذف کر دیتے ہیں۔سول ملٹری گزٹ کے پرچہ تمبر یا اکتوبر ۱۸۹۴ء میں میری نسبت ایک غلط اور خلاف واقعہ رائے شائع کی گئی جس کی غلطی گورنمنٹ پر کھولنا ضروری ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ صاحب راقم نے اپنی غلط نہی یا کسی اہل غرض کے دھوکہ دینے سے ایسا اپنے دل میں میری نسبت سمجھ لیا ہے کہ گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور مخالفانہ ارادے اپنے دل میں رکھتا ہوں۔لیکن یہ خیال ان کا سراسر باطل اور دور از انصاف ہے۔66 سکھوں کے زمانہ میں ہمارے دین اور دنیا دونوں پر مصیبتیں تھیں۔ان مصیبتوں سے اس گورنمنٹ کے عہد دولت نے ایک دم میں ہمیں چھوڑ دیا۔اور ہم نے اگر کسی کتاب میں پادریوں کا نام دنبال رکھا ہے یا اپنے تئیں مسیح موعود قرار دیا ہے تو اس کے وہ معنی مراد نہیں جو بعض ہمارے مخالف مسلمان سمجھتے ہیں۔ہم کسی ایسے دجال کے قائل نہیں جو اپنا کفر بڑھانے کے لئے خونریزیاں کرے اور نہ کسی ایسے مسیح اور مہدی کے قائل ہیں جو تلوار کے ذریعہ سے دین کی ترقی کرے۔یہ اس زمانہ کے بعض کو نہ اندیش مسلمانوں کی غلطیاں ہیں جو کسی خونی مہدی یا خونی مسیح کے منتظر ہیں اور چاہیے کہ گورنمنٹ