مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 653 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 653

653 تھے (ابو حیان نے ایک حدیث میں ان تینوں جھوٹوں کی تفصیل دی ہے ) پس مجھے تو اپنے نفس کی فکر ہے تم میرے سوا کسی اور کے پاس جاؤ۔جس نبی کو قرآن کریم سچا کہتا ہے تم اس کے متعلق کہتے ہو کہ اس نے نعوذ باللہ تین جھوٹ بولے۔گویا تمہارے نزدیک جھوٹ بولنا معیار صداقت ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اگر تم اعتراض کرو تو تم معذور ہو۔مجھ کو کیا تم سے گلہ ہو کہ مرے دشمن ہو جب یونہی کرتے چلے آئے ہو تم پیروں سے ۳۔قرآن وحدیث میں طاعون مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ قرآن وحدیث میں طاعون کی پیشگوئی ہے۔یہ جھوٹ ہے؟ الجواب: قرآن مجید میں ہے: إِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةَ مِنَ الْأَرْضِ تكلمهم (النمل: ۸۳) کہ جب ان پر اتمام حجت ہو جائے گی تو ہم ان کے لئے زمین سے ایک کیڑا نکالیں گے جو ان کو کاٹے گا کیونکہ لوگ خدا کی آیات پر یقین نہیں کرتے تھے۔تُكَلِّمُهُمْ کے معنے کاٹنے کے ہی ہیں جیسا کہ لغت کی کتاب منجد زیر لفظ کلم میں ہے۔كَلَّمَهُ تَكْلِيمًا جَرَحَهُ یعنی اس نے اس کو زخم لگایا۔كَلَمَ كَلْما کے معنی بھی زخم لگانے کے ہیں۔۲۔بخاری میں ہے:۔عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ كَلْمٍ يُكْلَمُهُ الْمُسْلِمُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَكُونُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَهَيْئَتِهَا۔(بخارى كتاب الوضوء باب مَايَقَعُ مِنَ النَّجَاسَاتِ في السمن والماء ) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر ایک زخم جو کسی مسلم کو خدا کی راہ میں لگے قیامت کے دن اپنی اسی حالت میں ہوگا۔چنانچہ طاعون کا کیڑا انسانوں کو کاتا ہے۔جس سے طاعون ہوتی ہے۔حدیث صحیح مسلم میں ہے:۔فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَ أَصْحَابُهُ فَيُرْسِلُ اللَّهُ عَلَيْهِمُ النَّغَفَ فِي رِقَابِهِمُ فَيُصْبِحُونَ فَرُسَى كَمَوْتِ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ (مسلم کتاب الفتن باب ذكر صفت الدجال وما معه ومسلم شرح نووی کتاب الفتن باب ذكر صفت الدجال وما معه ) پس خدا کا نبی مسیح موعود اور اس کے صحابی متوجہ ہوں گے اور خدا تعالیٰ ان کے مخالفوں کی گردنوں میں ایک