مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 599
599 حضرت مسیح موعود کا جواب اس کے جواب میں حضور نے ۵/ نومبر ۱۹۰۷ء کو تبصرہ نامی اشتہار شائع فرمایا ” اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا اور میں تیری عمر کو بھی بڑھا دوں گا۔یعنی دشمن جو کہتا ہے کہ صرف جولائی ۱۹۰۷ء سے ۱۴ مہینے تک تیری عمر کے دن رہ گئے ہیں یا ایسا ہی جو دوسرے دشمن پیشگوئی کرتے ہیں۔ان سب کو میں جھوٹا کروں گا اور تیری عمر کو بڑھا دوں گا۔تا معلوم ہو کہ میں خدا ہوں اور ہر ایک امر میرے اختیار میں ہے۔( مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحه ۵۹۱ اشتہار مورخہ ۱۵ نومبر ۱۹۰۷ء و بدر نمبر ۴۶ جلد ۶ مورخہ ۱۰ نومبر ۱۹۰۷ء صفحه ۶) نوٹ:۔اس الہام میں لفظ ”جھوٹا کروں گا اور عمر کو بڑھاؤں گا، خاص طور پر قابل غور ہیں کیونکہ ”بڑھاؤں گا“ کا لفظ بتاتا ہے کہ حضور کی تاریخ وفات تو حضرت کے اپنے الہامات کے مطابق یکم ستمبر ۱۹۰۸ء سے پہلے ہی تھی مگر محض دشمن کو جھوٹا کرنے کی غرض سے خدا تعالیٰ اس کو بڑھانے“ کی پیشگوئی کرتا ہے۔گویا عمر بڑھانا محض دشمن کو جھوٹا کرنے کی غرض سے ہے اور بس۔چودہ (۱۴) ماہیہ پیشگوئی بھی منسوخ : چودہ ماہ والی پیشگوئی کے مطابق میعاد پیشگوئی یکم ستمبر ۱۹۰۸ نکلتی تھی مگر تبصرہ کے شائع ہونے کے بعد مرتد ڈاکٹر نے اس میں اور تبدیلی کر دی اور لکھا:۔ا۔الہام ۱۶ / فروری ۱۹۰۸ء۔مرزا ۲۱ / ساون ۱۹۶۵ء (مطابق ۴ / اگست ۱۹۰۸ء) تک اعلان الحق اتمام الحجة وتعملہ از ڈاکٹر عبد الحکیم پٹیالوی صفحه ۳۲) ہلاک ہو جائے گا۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جواب جب عبد الحکیم مرتد نے ۱۶ / فروری ۱۹۰۸ء کوم را گست ۱۹۰۸ ء تک والی پیشگوئی شائع کی تو اس وقت حضرت اقدس چشمہ معرفت لکھ رہے تھے۔حضور نے اس کی یہ پیشگوئی چشمہ معرفت میں نقل فرمائی اور تحریر فرمایا : ”میں اس کے شر سے محفوظ رہوں گا۔(چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۷) اگست والی پیشگوئی بھی منسوخ :۔مگر عبدالحکیم مرتد اس پر بھی قائم نہ رہا اور لکھا کہ