مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 431 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 431

431 پس یہ تو درست ہے کہ بیچی علیہ السلام شہید ہوئے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ کہاں تحریر فرمایا ہے کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام دعوی کے بعد ۲۳ برس گزرنے سے پہلے ہی شہید کئے گئے تھے ؟ پس جب تک کوئی صریح حوالہ حضرت اقدس علیہ السلام کی کتاب سے پیش نہ کرو اس وقت تک ۲۳ سالہ معیار کے جواب میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کا نام نہ لو۔(۲) اگر ایسا کوئی حوالہ ہو بھی (جس کا ہونا یقینا ناممکن ہے۔مگر بغرض بحث ) تو بھی ہماری دلیل پر کوئی اثر نہیں۔کیونکہ ہمارا دعویٰ تو یہ ہے کہ جھوٹا مدعی نبوت بعد از دعویٰ الہام و وحی ۲۳ برس کی مہلت نہیں پا سکتا اور اگر کوئی مدعی نبوت بعد از دعوئی الہام و وحی ۲۳ برس تک زندہ رہے تو یقینا وہ سچا ہے ہے لیکن اس کا عکس کلیہ نہیں۔اس اعتراض کا مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے خوب جواب دیا ہے۔" کا ذب مدعی نبوت کی ترقی نہیں ہوا کرتی بلکہ وہ جان سے مارا جاتا ہے۔“ اس پر مولوی صاحب حاشیہ میں لکھتے ہیں :۔اس سے یہ نہ کوئی سمجھے کہ جو نبی قتل ہوا وہ جھوٹا ہے بلکہ ان میں عموم وخصوص مطلق یعنی یہ ایسا مطلب ہے جیسا کوئی کہے کہ جو شخص زہر کھاتا ہے مر جاتا ہے۔اس کے یہ معنی ہر گز نہیں کہ ہر مرنے والے نے زہر ہی کھائی ہے بلکہ یہ مطلب ہے کہ جو کوئی زہر کھائے گا وہ ضرور مرے گا اور اگر اس کے سوا بھی کوئی مرے تو ہوسکتا ہے گو اس نے زہر نہ کھائی ہو۔یہی تمثیل ہے کہ دعویٰ نبوت کا ذبہ مثل زہر کے ہے جو کوئی زہر کھائے گا ہلاک ہو گا اگر اس کے سوا بھی کوئی ہلاک ہو تو ممکن ہے۔ہاں یہ نہ ہوگا کہ زہر کھانے والا بیچ رہے۔“ سچ ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: واہ رے جوش جہالت خوب دکھلائے ہیں رنگ جھوٹ کی تائید میں حملے کریں دیوانہ وار ایک وہم اور اس کا ازالہ (مقدمہ تفسیر ثنائی صفحہ ۷ حاشیہ) بعض لوگ اس کے جواب میں کہہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت قُلْ إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى