مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 260 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 260

260 ترجمہ: فرمایا حضرت نبی کریم نے کہ تحقیق عیسی ابن مریم ۱۲۰ سال تک زندہ رہا تھا اور میں غالباً ۶۰ سال کی عمر کے سر پر کوچ کروں گا۔غیر احمدی:۔اس روایت کا ایک راوی ابن لھیعہ سخت ضعیف ہے۔‘ محمدیہ پاکٹ بک صفحہ ۶۲۳ طبع ۱۹۵۰ء) جواب :۔یہ حدیث ایک طریق سے نہیں بلکہ کم از کم تین طریقوں سے مروی ہے یعنی حضرت عائشہ حضرت ابن عمر اور حضرت فاطمتہ الزہرا سے۔اور یہی امر اس حدیث کے صحیح ہونے کا ثبوت ہے۔ابن لهيعه تو ایک طریق کا راوی ہے مگر دوسرے طریقوں کے متعلق تمہارا کیا جواب ہے؟ خصوصاً اس کا کیا جواب جو لکھا ہے:۔اَخرَجَ الطَّبَرَانِى فِى الْكَبِيْرِ بِسَنَدِ رِجَالٍ ثِقَاتٍ (حجج الكرامه صفحه ۴۲۸) اس حدیث کے راوی سب کے سب ثقہ ہیں۔ہے لکھا ہے: ۲۔باقی رہا ابن لھیعہ۔سو اس کی نسبت اس تہذیب التہذیب میں جس کا حوالہ تم نے دیا سَمِعْتُ التَّوْرِى يَقُولُ عِنْدَ ابْنِ لُهَيْعَةَ الأصُولُ وَ عِنْدَنَا الْفُرُوْعُ۔قَالَ يَعْقُوبُ ابنُ عُثْمَانَ سَمِعْتُ أَحْمَدَ ابْنَ صَالِحٍ وَ كَانَ مِنْ خِيَارِ الْمُتَّقِينَ وَ يُثْنِي عَلَيْهِ۔وَ قَالَ الْحَاكِمُ اسْتَشْهَدَ بِهِ مُسْلِمٌ فِى مَوْضِعَيْنِ وَ حَكَى السَّاجِي عَنْ أَحْمَدَ ابْنِ صَالِحٍ كَانَ ابْنُ لُهَيْعَةَ مِنَ الثَّقَاتِ۔۔۔۔قَالَ ابْنُ شَاهِيْنَ قَالَ أَحْمَدُ ابْنُ صَالِحٍ ابْنُ لُهَيْعَةَ لَثِقَةٌ (تهذيب التهذيب جزء الثالث مطبع دار احياء التراث العربي ذكر عبدالله بن لهيعه صفحه ۲۴۲ تا ۲۴۴) یعنی ثوری نے کہا کہ ابن لہیعہ کے پاس اصول ہیں اور ہمارے پاس فروع۔اور بقول یعقوب بن عثمان ابن لہیعہ کی تعریف احمد بن صالح نے کی ہے، اور امام حاکم نے کہا ہے کہ ابن لہیعہ سے امام مسلم نے بھی دو مواقع پر اشتہار کیا ہے اور ساجی اور ابن شاہین کہتے ہیں کہ احمد بن صالح نے کہا ہے کہ ابن لہیعہ ثقہ راوی ہے۔نیز لکھا ہے: قَالَ أَبُو دَاوُدَ عَنْ أَحْمَدَ وَ مَا كَانَ مِثْلَ ابْنِ لُهَيْعَةَ بِمِصْرَ فِي كَثُرَةِ حَدِيثِهِ وَضَبْطِهِ وَ اَتْقَانِهِ۔تهذيب التهذيب جلد ۵ صفحه ۳۷۵) کہ ابوداؤد نے احمد سے نقل کیا ہے کہ تمام مصر میں ابن لہیعہ کے برابر کوئی شخص بھی حدیث کی کثرت اور مضبوطی روایت اور تقویٰ کے لحاظ سے نہ تھا۔