مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 125 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 125

125 ย فرزند پیغمبر خداوند تعالیٰ نے آپ کو سب خلقت پر فضیلت دی ہے۔آپ کو سب کے لیے نصیحت کرنا واجب ہے۔امام صاحب نے فرمایا۔اے ابا سلمان ! میں ڈرتا ہوں کہ قیامت کو میراجد بزرگوار مجھے گرفت کرے کہ تو نے حق مطابعت ادا نہیں کیا اور یہ کام نسب سے صحیح اور نسبت سے قوی نہیں ہوتا۔۔۔داؤد طائی رونے لگے اور کہا اے خداوند عز و جل جس کا خمیر نبوت کے پانی سے ہے اور اس کی طبیعت کی ترکیب دلائل روشن سے ہے اور جس کا نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور ماں بتول یعنی فاطمتہ الزہرا ہے اس کے سامنے داؤد کون ہوتا ہے جو اپنے معاملہ پر غرہ ہو۔یہ بھی انہیں سے روایت ہے کہ ایک روز اپنے غلاموں میں بیٹھے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ آؤ ہم بیعت کریں یعنی عہد کریں کہ قیامت کے دن جو شخص ہم میں سے نجات پائے وہ سب کی شفاعت کرے۔اور وں نے کہا کہ اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ! آپ کو ہماری شفاعت کی کیا پروا ہے کیونکہ آپ کے جد مبارک سب خلقت کے شفیع ہیں۔امام نے (امام جعفر صادق” نے ) کہا کہ میں اپنے فعلوں کے ساتھ شرم رکھتا ہوں کہ دا دا بزرگوار کو کس طرح مونہہ دکھاؤں اور یہ سب اپنے نفس کی عیب گیری ہے اور یہ صفت کامل صفتوں سے ہے اور سب باریاب جناب الہی کے انبیاء اور اولیاء اور رسول اسی صفت پر ہوئے ہیں۔“ (کشف الحجوب صفحه ۱۹- ۱۹۰ نا شرکتب خانہ حق سٹریٹ اردو بازارلا ہو طبع اول جنوری ۱۹۷۹ء) (ز) حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ دعا سکھائی گئی ہے:۔(1) قُلِ اللَّهُمَّ إِنِّى ضَعِيفٌ فَقَوّنِى وَ إِنِّي ذَلِيْلٌ فَاعَزِنِي وَ إِنِّي فَقِيرٌ فَارُزُقْنِی (مستدرک امام حاکم بحوالہ جامع الصغیر امام سیوطی جلدا باب القاف مطبع مصطفے مصر) یعنی یہ دعا کر کہ اے خدا ! میں کمزور ہوں تو مجھے طاقت دے۔میں ذلیل ہوں مجھے عزت اور غلبہ دے۔میں فقیر ہوں تو مجھے رزق عطا فرما۔اللَّهُمَّ إِنَّكَ تَسْمَعُ كَلَامِی وَ تَرى مَكَانِي وَ تَعْلَمُ سَيِّئُ وَ عَلَانِيَتِي لَا يَخْفَى عَلَيْكَ شَيْءٌ مِّنْ اَمْرِى وَ أَنَا الْبَائِسُ الْفَقِيرُ وَابْتَهَلُ إِلَيْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الدَّلِيلِ وَ اَدْعُوكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الصَّرِيرِ مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقْبَتُهُ وَ فَاضَتْ لَكَ عَبْرَتُهُ وَ ذَلَّ لَكَ جِسْمُهُ وَ رَغِمَ لَكَ اَنْفُهُ۔(طبرانی بحوالہ الجامع الصغیر للسیوطی جلدا باب الالف صفحہ ۵۷مصری) یعنی اے اللہ ! تو میرے کلام کو سنتا اور میرے مکان کو دیکھتا ہے۔تو میرے مخفی اور ظاہر کا علم