مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 113
113 چھٹی دلیل:۔دانیال نبی کہتا ہے:۔جس وقت سے دائمی قربانی موقوف کی جائے گی اور وہ مکروہ چیز جو خراب کرتی ہے قائم کی جائے گی۔ایک ہزار دوسونوے دن ہوں گے۔مبارک وہ جو انتظار کرتا ہے۔۱۳۳۵ روز تک آتا ہے۔“ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام۱۲۹۰ھ ہی میں مبعوث ہوئے۔(دانیال ۱۲/۱۲/۱۱) ۱۲۹۰ یہ عجیب امر ہے اور میں اس کو خدا تعالیٰ کا ایک نشان سمجھتا ہوں کہ ٹھیک بارہ سونوے ہجری میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عاجز شرف مکالمہ ومخاطبہ پاچکا تھا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۰۸) ساتویں دلیل: مسیح موعود مشرق سے آئے گا اور مغرب کی طرف بجلی کی طرح اس کی تبلیغ پہنچے گی۔“ ( متی ۲۴/۲۷) حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔”خدا نے محض اپنے فضل سے نہ میرے کسی ہنر سے مجھے چن لیا۔میں گمنام تھا مجھے شہرت دی اور اس قدر جلد شہرت دی کہ جیسا کہ بجلی ایک طرف سے دوسری طرف اپنی چپکا ر ظاہر کر دیتی ہے (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۳۴۷) آٹھویں دلیل:۔(۱) ستارے گریں گے اور چاند اور سورج تاریک ہو جائیں گے۔( متی ۲۴/۲۹) یہ چاند اور سورج گرہن ۱۸۹۴ء بمطابق رمضان ۱۳۱۱ھ میں ظاہر ہوا۔(۲) چاند سورج اور ستاروں میں نشان ظاہر ہوں گے۔“ (لوقا ۲۱/۲۵) نویں دلیل: لڑائیاں ہوں گی، بھونچال آئیں گے اور مری پڑے گی۔(طاعون ) (لوقا ۲۱/۱۱ و زکریا ۱۴/۱۲) چنانچہ بائبل انگریزی زکریا ۱۴/۱۲ میں تو لفظ پلیگ PLAGUE“ بھی موجود ہے۔۱۸۸۲ء میں یہ طاعون بھی پڑی۔تو نے طاعوں کو بھی بھیجا میری نصرت کے لیے تا وہ پورے ہوں نشاں جو ہیں سچائی کا مدار دسویں دلیل: ” تو جان رکھ کہ جب نبی خداوند کے نام سے کچھ کہے اور وہ جو اس نے کہا ہے وہ واقع اور پورا نہ ہوتو وہ بات خدا نے نہیں کہی۔(استثنا۱۸/۲۲)