مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 86 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 86

جائیں گے۔دیکھو:۔86 الف۔خدا تعالیٰ آدم کے متعلق فرماتا ہے۔ثُمَّ سَوبهُ وَنَفَخَ فِيْهِ مِنْ رَوْحِهِ (السجدة:١٠) فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ (الحجر: ۳۰ ، ص ۷۴ ) گویا آدم میں بھی بعینہ مسیح کی طرح خدا کی روح پھونکی گئی۔کیا وہ بھی خدا بن گیا۔ب۔جبرائیل کے حق میں فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا (مريم: ۱۸) ج۔پھر حز قیال ۳۷/۱۴ عربی بائبل میں ان لوگوں کے متعلق جو اپنے گھروں سے ہزاروں کی تعداد میں نکالے گئے تھے اور ان کو مار دیا گیا تھا اور پھر زندہ کیا۔تو اس زندہ کرنے کو ان الفاظ میں ذکر کیا ہے فَاعْطِئُ فِيكُمُ رُوحِى ( حزقیال ۳۷/۱۴ عربی بائبل ) جس کے مقابل اردو بائبل میں یہ الفاظ ہیں :۔اور میں اپنی روح تم میں ڈالوں گا اور تم جیو گے۔الغرض اس طرح صرف مسیح خدا نہ ہوا بلکہ سب سے پہلے آدم پھر اس کی اولا داور جبرائیل وغیرہ تمام خدا ہوئے۔و۔خود بائبل میں روح اللہ “ اور ”خدا کی روح کا لفظ غیر خدا کے لئے بے شمار مرتبہ استعمال ہوا ہے بلکہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد نبوت ہے۔ملاحظہ ہو:۔ا۔بادشاہ مصر نے حضرت یوسف کے متعلق کہا۔کیا ہم ایسا جیسا کہ یہ مرد ہے کہ جس میں خدا کی روح ہے پاسکتے ہیں۔( پیدائش ۳۸ /۴۱) ۲۔دیکھو خداوند نے بضلی ایل کو حکمت اور فہم اور دانش اور سب طرح کی کاریگر یوں میں روح اللہ سے معمور کیا۔( خروج ۳۰۔۳۵/۳۱) ۳۔نیز دیکھو حزقی ایل ۳۷/۱۴، گفتی ۲۷/۱۸،۲۴/۲ و خروج ۳۱٫۳ و دانیال ۴/۱۸،۹۷۸ ویسعیاہ ۶۱۷۱ ونحمیاہ ۹/۳۰ نئے عہد نامے میں یہ الفاظ بکثرت استعمال ہوئے ہیں۔ا۔بولنے والے تم (حواری ) نہیں بلکہ تمہارے باپ کی روح مجھ میں بھی ہے۔“ (اکرنتھیوں ۷٫۴۰ ) ۲۔انجیل کا مندرجہ ذیل حوالہ سب سے صاف ہے:۔خدا نے کہا۔آخری دنوں میں ایسا ہوگا کہ میں اپنی روح میں سے ہر بشر پر ڈالوں گا اور تمہارے بیٹے اور تمہاری بیٹیاں نبوت کریں گی۔“ ۳۔انجیل کے مندرجہ ذیل مقامات دیکھو:۔لوقا ۳۵ /۱ و ۴۱ / ۱ و ۷۶۷ و ۱/۱۵٫۲/۲۵ - اعمال ۲٫۴ و ا کر نتھیوں ۴ تا ۱۲/۱۱ (اعمال ۲/۱۷)