مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 71
71 عیسائیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت بائبل کی پیشینگوئیاں ا۔استثناء باب ۱۸ آیت ۱۵ خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا۔تم اسی طرف کان دھر یو۔“ ۲ استثناء باب ۱۸ آیت ۱۷ تا ۱۹ اور خداوند نے مجھے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا سوا چھا کہا۔میں اُن کے لئے اُن کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے مونہہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اُسے فرماؤنگا وہ سب ان سے کہے گا اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کر کہے گا نہ سُنے گا۔تو میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔“ ۳۔استثناء باب ۳۳ آیت ۲۱ اور یہ وہ برکت ہے جو موسیٰ مرد خدا نے اپنے مرنے سے آگے بنی اسرائیل کو بخشی۔اور اس نے کہا کہ خداوند سینا سے آیا۔شعیر سے ان پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا۔اور اس کے داہنے ہاتھ میں ایک آتشیں شریعت ان کے لئے تھی۔“ ۴۔زبور باب ۳۵۔آیت ۱ تا ۲۸۔”اے خدا وندان سے جو مجھ سے جھگڑتے ہیں۔۔۔اور میری زبان تیری صداقت اور تیری ستائش کی بات تمام دن کہتی رہے گی۔“ ۵۔یسعیاہ باب ۴۲۔آیت ۹ تا ۲۵ ”دیکھو تو سابق پیشینگوئیاں برآئیں اور میں نئی باتیں بتلاتا ہوں اس سے پیشتر کہ واقع ہوں میں تم سے بیان کرتا ہوں۔خداوند کے لئے ایک نیا گیت گا ؤ۔اے تم جو سمندر پر گزرتے ہو