مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 933
933 ہی شخص کے وجود میں ان کے نمونے ظاہر کئے جائیں سووہ میں ہوں۔اسی طرح اس زمانہ میں تمام بدوں کے نمونے بھی ظاہر ہوئے فرعون ہو یا وہ یہود ہوں جنہوں نے حضرت مسیح کو صلیب پر چڑھا یایا ابوجہل ہو سب کی مثالیں اس وقت موجود ہیں۔“ (براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۱ ۲ صفحه ۱۱۸،۱۱۷) ۳۹۔ایمان در حقیقت وہی ایمان ہے جو خدا کے رسول کو شناخت کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے اس ایمان کوز وال نہیں ہوتا اور اس کا انجام بد نہیں ہوتا۔ہاں جو شخص سرسری طور پر رسول کا تابع ہو گیا اور اُس کو شناخت نہیں کیا اور اُس کے انوار سے مطلع نہیں ہوا اُس کا ایمان بھی کچھ چیز نہیں اور آخر ضر وردہ مرتد ہو گا جیسا کہ مسیلمہ کذاب اور عبد اللہ ابن ابی سرح اور عبیدہ اللہ بن جحش آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں یہودا اسکر یوطی اور پانسو اور عیسائی مرتد حضرت عیسی کے زمانہ میں اور جموں والا چراغدین اور عبدالحکیم خان ہمارے اس زمانہ میں مرتد ہوئے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۶۳) ۴۰ سخت عذاب بغیر نبی قائم ہونے کے آتا ہی نہیں۔جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُوْلًا پھر یہ کیا بات ہے کہ ایک طرف تو طاعون ملک کو کھا رہی ہے اور دوسری طرف ہیبت ناک زلزلے پیچھا نہیں چھوڑتے۔اے غافلو! تلاش تو کر وشاید تم میں خدا کی طرف سے کوئی نبی قائم ہو گیا ہے۔جس کی تم تکذیب کر رہے ہو۔“ پیغامی:۔میں نبی ہوں؟ (تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۰۱،۴۰۰) یہ کیونکر ممکن ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نبی بنا کر بھیجے اور ایک وقت تک آپ کو پتہ نہ لگے کہ جواب:۔حضرت اقدس خود تحریر فرماتے ہیں:۔” اُس وقت مجھے مسیح موعود ٹھہرایا گیا کہ جبکہ مجھے بھی خبر نہیں تھی کہ میں مسیح موعود ہوں“ تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۴ ۲۸)