مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 930 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 930

930 ۱۹۔جبکہ میں نے یہ ثابت کر دیا کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے اور آنے والا مسیح میں ہوں تو اس صورت میں جو شخص پہلے مسیح کو افضل سمجھتا ہے اُس کو نصوص حدیثیہ اور قرآنیہ سے ثابت کرنا چاہیے کہ آنے والا اسی کچھ چیز ہی نہیں نہ نبی کہلا سکتا ہے نہ حکم۔جو کچھ ہے پہلا ہے۔“ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۹) ۲۰۔میں مسیح موعود ہوں اور وہی ہوں جس کا نام سرور انبیاء نے نبی اللہ رکھا ہے۔“ ( نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۷) ۲۱۔” میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کا ملہ کے میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمدی نبوت کا کامل انعکاس ہے۔“ (نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۸ حاشیه ) ۲۲۔ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اور اُس کے پاک رسول نے بھی مسیح موعود کا نام نبی اور رسول رکھا ہے اور تمام خدا تعالیٰ کے نبیوں نے اس کی تعریف کی ہے اور اس کو تمام انبیاء کے صفات کا ملہ کا مظہر ٹھہرایا ہے۔“ (نزول مسیح روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۲۶) ۲۳۔اس فیصلہ کے کرنے کے لئے خدا آسمان سے قرنا میں اپنی آواز پھونکے گا وہ قرنا کیا ہے؟ وہ اُس کا نبی ہوگا۔“ ( چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۴) ۲۴۔اس طرح پر میں خدا کی کتاب میں عیسی بن مریم کہلایا۔چونکہ مریم ایک امتی فرد ہے اور عیسی ایک نبی ہے۔پس میرا نام مریم اور عیسی رکھنے سے یہ ظاہر کیا گیا کہ میں اُمتی بھی ہوں اور نبی بھی۔“ ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۶۱) ۲۵۔خدا نے نہ چاہا کہ اپنے رسول کو بغیر گواہی چھوڑے۔۔۔قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا کیونکہ یہ اُس کے رسول کا تخت گاہ ہے۔“ دافع البلاء روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۰،۲۲۹) سچا خداوہی خدا ہے جس نے قادیاں میں اپنا رسول بھیجا۔“ دافع البلاء روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۳۱) ۲۶۔’ایک صاحب پر ایک مخالف کی طرف سے یہ اعتراض پیش ہوا کہ جس سے تم نے