مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 898 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 898

898 ۹۔” ہمیں پاکستان اور اکھنڈ ہندوستان کے دام فریب میں نہ پھنساؤ۔“ ( خطبات احرار صفحه ۱۰۱ بار اول از چوہدری افضل حق ) ۱۰۔قومی بوجھ جھکڑ ایسے حال میں شمالی ہند کو پاکستان بنارہے ہیں۔(ایضا صفحہ ام) 1۔سیالکوٹ میں احراری امیر شریعت سے کسی نے سوال کیا کہ آپ لوگ قادیانیوں کے پیچھے تو لٹھ لیے پھرتے ہیں لیکن کمیونزم کے خلاف کیوں کچھ نہیں کہتے حالانکہ کمیونزم سراسرد ہر بیت ہے تو اس سوال کا مندرجہ ذیل جواب احراری امیر شریعت نے دیا:۔کمیونزم کی ٹکر امپریلزم سے ہے۔کفر کفر سے لڑتا ہے اسلام سے اس کا کیا مقابلہ اور مقابلہ تو تب ہو کہ اسلام کہیں موجود ہو؟ ہم نے اسلام کے نام سے جو کچھ اختیار کر رکھا ہے وہ تو صریح کفر ہے۔ہمارے دل دین کی سمجھ سے عاری ، ہماری آنکھیں بصیرت سے نا آشنا کان کچی بات سننے سے گریزاں سے بید لی ہائے تماشا کہ نہ غیرت ہے نہ ذوق بیکسی ہائے تمنا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں میں کمیونزم سے کیوں ٹکراؤں؟ وہ کون سا اسلام ہے جس پر کمیونزم ضر میں لگا رہا ہے۔ہمارا اسلام بتوں سے تجھ کو تمنا خدا سے نومیدی مجھے بتا تو سہی اور کا فری کیا ہے؟ یہ اسلام جو ہم نے اختیار کر رکھا ہے کیا یہی اسلام ہے جو نبی نے سکھلایا تھا۔کیا ہماری رفتار، ہماری گفتار، کردار میں وہی دین ہے جو خدا نے نازل کیا تھا ؟ میں کہتا ہوں کہ گورنری سے گداگری تک مجھے ایک بات ہی بتلاؤ جو قرآن اور اسلام کے مطابق ہوتی ہو فکر کج ، دماغ پریشان ، احکام الہی سے انکار اور پھر اصرار۔سکندرحیات نے کالرہ بل بنوایا کہ جائیداد کا وارث بڑا لڑکا ہے اور لڑکیاں حصہ دار نہیں۔قرآن کے 17 رکوع کے انکار کے باوجود بھی ہم مسلمان اور پھر اس اسلام کو کمیونزم سے خطرہ؟ لیکن بقول احراری مزکور اس اسلام کو احمدیت سے ضرور خطرہ ہے؟ خادم ) کاش اسلام کا کہیں نظارہ ہوتا کوئی بستی ہوتی جہاں اسلام بستا۔ہمارا تو سارا نظام کفر ہے قرآن کے مقابلہ میں ہم نے ابلیس کے دامن میں پناہ لے رکھی ہے قرآن صرف تعویذ کے لیے قسم کھانے کے لیے ہے۔( تقریر عطاء اللہ شاہ بخاری سیالکوٹ احرار کا نفرنس منقول از ”آزاد“ (احراری اخبار )۹ دسمبر ۱۹۴۹ء) ۱۲۔احراری امیر شریعت نے کہا کہ قائد اعظم سے ملاقات کی درخواست کرتے ہوئے میں