مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 51 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 51

51 آتی ہے مگر بعد میں ایک اندازہ سے آتی ہے۔ب۔الہام اب نہیں ہوتا۔ہاں ابتدا میں ہوا بقول تمہارے۔اسی طرح خلق کو قیاس کر لو۔ج۔ہمارے مشاہدہ میں پرے نہیں۔و۔ہمارے مشاہدہ میں مادہ اصل حالت میں نہیں۔(صفحہ ، او د یا چہ ستیارتھ پرکاش ) آریہ لوگ ابتدا میں مخلوق کا پیدا ہونا اسی طرح مانتے ہیں کہ کھیتوں کی طرح آگ پڑے تھے۔پس اگر یہ ایسا ہی ہوا تھا تو اس کی نظیر دو۔ورنہ شرماؤ۔منقلی دلائل حدوث روح و مادہ پر دلیل اول :۔وہ قادر مطلق ہے۔سرب شکتیمان ہے۔پس چونکہ وہ قادر مطلق ہے اس لئے ہر کام وہ کر سکتا ہے۔إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (البقرة : ۱۴۹) اعتراض:۔خدا اپنے جیسا خدا نہیں بنا سکتا۔نہ وہ مرسکتا ہے؟ جواب نمبر :۔تمام صفات مساوی ہیں۔اپنی مثل بنانا قدرت نہیں بلکہ کمزوری ہے کیونکہ دوسری صفات کٹتی ہیں۔چونکہ اس کی صفات میں سے حسی ہونا اور واحد ہونا ہے۔اگر وہ مثل بنائے تو واحد نہیں رہتا۔اپنے آپ کو مار دے تو حتی نہیں رہتا مگر مادہ اور روح میں کونسی صفت کٹتی ہے؟ جواب نمبر ۲: کوئی معیار پیش کرو ورنہ قادر مطلق نہ مانو۔ہاں انسان سے زیادہ قادر مانو۔اسی طرح انسان بمقابلہ حیوان کے اور ڈاکٹر بمقابلہ کمیونڈر کے قادر مطلق ہے۔دلیل نمبر ۲:۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے: الله خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (الرعد: ۱۷)۔یہ کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا خالق ہے کیونکہ اگر وہ بعض چیزوں کا خالق نہ ہو تو واحد نہ ہوگا یعنی واحد فی الصفات ۲۔اگر وہ ہر چیز کا خالق نہیں تو وہ ان اشیاء پر غلبہ جائز طور پر پانے کا مستحق نہیں۔اسی کی تائید کرتی ہے یہ آیت وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهِ وَيُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَةً (الانعام: ۱۲) اعتراض: انسان بھی اکثر اشیاء کا مالک ہے اور اسے غلبہ حاصل ہے بدوں خلق کے۔جواب نمبرا:۔خدا کی اجازت سے۔جواب نمبر ۲:۔لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: ۱۲) پس اُس کی ملک اور انسان کی ملک