مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 837 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 837

837 رَأَيْتُ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَلْبَسُ الدِّرُعَ ( بیضاوی زیر آیت المائدۃ:۵۱) که بدر کی جنگ کے موقع پر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زرہ بکتر پہنے ہوئے دیکھا۔۳ تغییر حسینی میں لکھا ہے:۔و تفسیر وسیط میں محمد بن کعب قرظی سے منقول ہے کہ لیلۃ العقبہ میں پچہتر آدمی اہل مدینہ میں سے حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کرتے تھے۔عبداللہ رواحہ نے کہا کہ یا رسول اللہ وہ شرط کر لیجئے جو خدا اور رسول کے واسطے آپ چاہتے ہیں۔آپ نے فرمایا کہ خدا کے واسطے تو میں یہ شرط کرتا ہوں کہ تم اسی کی عبادت کرو اور اس کا شریک نہ ٹھہراؤ۔اور اپنے واسطے یہ شرط کرتا ہوں کہ ان چیزوں سے میری حفاظت کرو جن سے اپنی جانوں اور مالوں کی حفاظت کرتے ہو۔“ ( تفسیر قادری مترجم زیر آیت لَا يَزَالُ بُنْيَاتُهُمُ الَّذِي - التوبة: ١١٠) ۱۶۔مرزا صاحب نے ملازمت کی الجواب۔بخاری میں ہے کہ آنحضرت صلعم نے فرمایا كُنْتُ أَرْعَاهَا عَلَى قَرَارِيطَ لِاهْلِ مكة (بخارى كتاب الاجارة باب رَغيِ الْغَنَمِ ) کہ میں چند قیراط لے کر کفار مکہ کی بکریاں چرایا کرتا تھا نیز قرآن مجید میں حضرت موسیٰ" کا اپنے خسر کی بکریاں چرانا پڑھو۔۱۷۔چندہ لیتے تھے؟ حضرت مرزا صاحب چندہ لیتے ہیں۔حالانکہ مہدی نے تو مال بانٹنا تھا یہاں تک کہ کوئی قبول کرنے والا باقی نہیں رہے گا۔جواب:۔مولویوں کو پیسوں کی خاص طور پر فکر ہوتی ہے۔حدیث میں يَفِيضُ الْمَالُ ہے۔(دیکھو ترمذی کتاب الفتن باب ما جاء في نزول عيسى بن مریم ( یعنی اس زمانہ میں دولت اور مال زیادہ ہوگا۔جیسا کہ اب ہے۔۲۔اگر يَفِيضُ الْمَالُ“ (ترمذى كتاب الفتن باب ما جاء في نزول عيسى بن مريم ) کو صحیح سمجھ کر یہ معنی کئے جائیں کہ مسیح موعود آکر مال تقسیم کرے گا مگر کوئی اس کو قبول نہیں کرے گا تو اس سے مراد د نیوی مال و دولت تو ہو نہیں ہو سکتا کیونکہ ترمذی شریف کی ایک اور صحیح حدیث میں ہے:۔لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادِيًا مِنْ مَالِ لَابْتَغَى عَلَيْهِ ثَانِيَا وَلَوْ كَانَ لَهُ ثَانِيَا لَابْتَغَى عَلَيْهِ ثَالِثًا وَلَا