مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 836
836۔اور یہاں ایک اشکال وارد ہوتا ہے کہ دجال کا فر ہے۔اس کا طواف سے کیا کام؟ جواب اس کا یہ دیا ہے علماء نے کہ یہ آنحضرت کے مکاشفات سے ہے۔خواب میں تعبیر اس کی یہ ہے کہ آنحضرت صلعم کو دکھایا۔روز ہوگا کہ عیسی گرد دین کے پھریں گے واسطے قائم کرنے دین کے اور درستی کرنے خلل و فساد کے۔اور درقبال بھی پھرے گا گرد دین کے بقصد خلل وفساد ڈالنے کے دین میں۔كَذَا قَالَ الطَّيِّبِيُّ۔مظاہر حق شرح مشکوۃ کتاب علامات قیامت باب حلیه دجّال و مرقاۃ شرح مشکواة كتاب الفتن باب العلامات بين يدى الساعة و ذكر الدجال - مجمع البحار الانوار جلد ۲ صفحه۳۲۲ و بر حاشیه مشکوۃ صفحه۴۰۵ مطبع نظامی ) " لَيُهِنَّ" کا مضارع اس حدیث میں مولوی ثناء اللہ امرتسری کے ترجمہ قرآن کو مدنظر رکھتے ہوئے حال کے لئے بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ مولوی صاحب مذکور نے آیت وَإِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ لَيُبَطِنَ (النساء: ۷۳ ) کا ترجمہ کوئی تم میں سے سستی کرتا ہے کیا ہے۔(دیکھو تفسیر ثنائی تفسیر سورۃ النساء زیر آیت وَإِنَّ مِنْكُمْ لَمَنْ أَيْبَطِنَ ) ۱۵۔مرزا صاحب سے تو خدا کا وعدہ حفاظت تھا۔پھر کیا ڈر تھا؟ جواب: - ا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدة: ۶۷ ) کا وعدہ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی تھا اور یہ وعدہ ابتدائے نبوت میں ہوا تھا۔“ در منشور زیر آیت وَاللهُ يَعْصِكَ مِنَ النَّاسِ - المائدة : ۶۷) پھر حضرت ہجرت کے لئے رات کو نکلے اور غار ثور میں چھپنے کی کیا ضرورت تھی؟ نیز در منشور میں ہے کہ "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا خَرَجَ بَعَثَ مَعَهُ أَبُو طَالِبٍ مَنْ يكلُوهُ » نیز دیکھوا بن کثیر بر حاشیہ فتح البیان زیر آیت وَاللهُ يَعْصِكَ مِنَ النَّاسِ۔و بر محيط زیر آیت وَاللهُ يَعْصِكَ مِنَ النَّاسِ ) کہ رسول خد صلعم جب کہیں جاتے تو حضرت ابو طالب کسی آدمی کو بطور حفاظت ساتھ بھیج دیتے تھے۔نیز اگر یہ کہو کہ مرزا صاحب نے بنچ بنائے اسلام بھی پورے نہ کئے تو تم یہ بتاؤ کہ نبیوں کے سردار آنحضرت صلعم نے پانچ بناء اسلام کو پورا کیا ہے؟ آپ کا زکوۃ دینا ثابت کرو نیز حضرت علی کا۔۔جنگ بدر کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زرہ پہنی۔فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ