مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 798 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 798

798 اپنی تکالیف کو بیان فرمایا ہے۔مگر تا ہم ہمارا ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نبی ہیں اور نبی بہر حال ایک غیر نبی سے افضل ہے۔بھلا تم ہی بتاؤ کہ تمہارا مسیح موعود حضرت امام حسین سے بڑا ہوگا یا چھوٹا ؟ (۵) امام محمد بن سیرین کی روایت بج الکرامہ صفحہ ۳۸۶ میں درج ہے۔تَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ خَلِيفَةٌ خَيْرًا مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ “ (حج الكرامه از نواب صدیق حسن خان صاحب صفحه ۳۸۶) که اس امت میں ایک خلیفہ ہوگا جو حضرت ابو بکر و عمر سے افضل ہوگا۔نیز دیکھو اقتراب الساعۃ صفحہ ۱۰۱۔ابن سیرین سے مروی ہے کہ مہدی بہتر ہیں ابی بکر وعمر سے کہا کیا۔کیا ان سے وہ بہتر ہوں گے؟ کہا ! لگتا ہے کہ بعض انبیاء سے بھی بہتر ہوں۔“ اقتراب الساعۃ صفحہ ۱۰ مطبوعہ ۱۳۰۱ھ مطبع مفید عام الکائنہ فی آگرہ) (1) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تو صرف اسی قدر لکھا ہے۔”صد حسین است در گریبانم۔تمہارے معنی ہی مان لئے جائیں تو پھر بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا کیونکہ حضرت سید عبد القادر جیلانی پیرانِ پیر فرماتے ہیں۔لَيْسَ فِي جُبَّتِی سِوَى اللهِ (مکتوبات امام ربانی مجددالف ثانی جلد اصفحه ۳۴۴ مکتوب نمبر ۲۷۲) کہ میرے پیراہن میں اللہ کے سوا اور کچھ نہیں۔ہزار امام حسین بھی اللہ کے برابر نہیں ہو سکتے۔فرمائیے حضرت پیرانِ پیر پر آپ کیا فتویٰ لگاتے ہیں؟ (۷) حضرت پیرانِ پیر فرماتے ہیں: - اَلْمَهْدِى الَّذِي يَجِيءُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ فَإِنَّهُ يَكُونُ فِي الْأَحْكامِ الشَّرْعِيَّةِ تَابِعًا لِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ فِي الْمَعَارِفِ وَ العُلُومِ وَ الْحَقِيقَةِ تَكُونُ جَمِيعُ الْأَنْبِيَاءِ وَ الْاَوْلِيَاءِ تَابِعِينَ لَهُ كُلُّهُمْ لَانَّ بَاطِنَهُ بَاطِنُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( شرح فصوص الحکم مطبعة الزاہر مصریه صفحه ۵۲،۵) که امام مهدی علیه السلام جو آخری زمانہ میں ہوں گے۔چونکہ وہ احکام شرعی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہوں گے۔اس لئے معارف اور علوم اور حقیقت میں تمام کے تمام ولی اور نبی اس کے تابع ہوں گے کیونکہ اس کا باطن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا باطن ہوگا۔(۸) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر سے حضرت امام حسین کی توہین ہرگز مقصود نہیں ہوسکتی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔کوئی انسان حسین جیسے یا حضرت عیسی جیسے راستباز پر بد زبانی کر کے ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور وعید مَنْ عَادَى لِی وَلِيًّا دست بدست اُس کو پکڑ لیتا ہے۔“ (اعجاز احمدی روحانی خزائن