مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 38 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 38

38 ایشور کا ثانی :۔”میں ایشور سب لوگوں کو حکم دیتا ہوں کہ میرے برابر دھر ما تماصفات و افعال و عادات والے آدمی ہی کی رعایا ہو۔“ الیشور سوتا ہے: ”جو برہما ( ایشور ) تیز رفتار کو مضبوط کرتا ہوا جوکو کنپا تا اور گھروں یعنی جیوؤں ( ارواح) کے بیچ قائم ہوتا ہوا سوتا ہے۔“ (رگوید منڈل نمبر ا سوکت نمبر ۱۶۴ منتر ۳۰۔رگوید بھاش جلد ۳ صفحه ۶۳۳) وید کی تعلیم خلاف عقل و سائنس ا۔” ہے دینے ہارے ( والے) جیسے لینے والے پڑھانے اور اپدیش کرنے والوں کا میل کرے۔اور وہ آج بکرا وغیرہ جانوروں کے بیچ سے لینے لائق چیز کا چکنا حصہ یعنی گھی دودھ وغیرہ اڈلار ( نکالا ہوا) کیا ہوالیویں۔( اس سے بکر اگھی دینے والا ثابت ہوتا ہے ) (تفسیر دیانندی بھاشا یجروید جلد۲ ادھیائے۲۱ منتر ۴۳) نوٹ :۔اس حوالہ کے پیش کرنے سے یہ مقصود نہیں کہ گویا ہمارے خیال میں بکرے کے لئے دودھ دینا ممکن ہی نہیں۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے قانون شاذ کے ماتحت یہ ممکن ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت صداقت مسیح موعود پر اعتراضات کی ذیل میں ایک اعتراض کے جواب میں موجود ہے۔ہمارا اعتراض تو اس امر پر ہے کہ اس وید منتر سے معلوم ہوتا ہے کہ بکرے کا دودھ دینا قانون عام کے ماتحت ہے اور بجائے بکری اور گائے بھینس کے دودھ اور گھی بکرے سے حاصل ہوتا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ امر ہمارے روز مرہ کے مشاہدہ کے خلاف ہے۔یہ تو ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کبھی کبھی شاذ کے طور پر جو کہ الشَّاذُ كَالْمَعْدُومِ کے مطابق معدوم کا حکم رکھتا ہے اپنی سنت شاذہ کا ثبوت دے مگر گھی دودھ وغیرہ کو عام طور پر گائے بھینس اور بکری کی بجائے ” بکرے کے ساتھ منسوب کرنا یقیناً خلاف عقل وسائنس اور معارض مشاہدہ و تجربہ ہے۔خادم ۲ ” ہے رعایا کے مالک ایشور جو روح مادہ وغیرہ اشیاء ہیں یہ سب اچھا روپ وغیرہ (مراد خواہش ) صفات سے متصف ہوں۔“ (تفسیر دیانند بھاشا یجروید جلدا ادھیائے امنتر ۲۰) اس سے مادہ میں خواہش کا ثبوت ملتا ہے۔کیا سائنس سے یہ ثابت ہو سکتا ہے؟