مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 628 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 628

628 نوٹ:۔یہ بالکل غلط ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الحکم صفحہ ۱۵ کالم نمبرا مورخہ ۱۷۔۲۴؍ دسمبر ۱۹۰۳ء میں یہ فرمایا ہے کہ میں نے کسی بزرگ سے دعا کروا کے ۱۵ سال عمر بڑھوالی ہے اور اب میری عمر ۹۵ سال ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نیقطعا عمر کا ۹۵ سال ہونا نہیں فرمایا بلکہ ایک خواب کا واقعہ بیان فرمایا ہے اور خواب تعبیر طلب ہے۔جس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سونے کے کنگن پہنے کا خواب۔اور حضرت یوسف علیہ السلام کا خواب۔(۲) مردان علی صاحب حیدر آبادی نے ۵ سال اپنی عمر کے کاٹ کر حضرت کے پیش کئے تو یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ حضرت نے اسے قبول فرما لیا تھا۔کوئی شخص اپنی عمر کاٹ کر دوسرے کو نہیں دے سکتا ور نہ صحابہ اپنی زندگیاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتے۔مردان علی صاحب نے اپنے اخلاص کا اظہار اس طریق سے کیا۔وہ حوالہ دکھاؤ جس میں حضرت نے یہ فرمایا ہو کہ میں نے مردان علی صاحب کی پیشکش کو منظور کر لیا۔(۳) مولوی عبدالکریم صاحب نے حضرت اقدس کا خواب میں اصرار سے اپنی اس قدر عمر پانے کے لیے جو حضور کی جماعت کو مستحکم کرنے کے لیے کافی ہو، دعا کرانا۔مگر حضرت مولوی صاحب مرحوم کا دعانہ کرنا اور بجائے دعا کے ہاتھ اوپر اٹھا کر اکیس اکیس کہتے جانا ( دیکھو تذکرۃ ایڈیشن اول صفحه ۵۲۸) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی ایک دلیل ہے اور وہ اس طرح سے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی زبان سے بتادیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جماعت کے استحکام کے لئے کل ۲۱ سال ملیں گے۔چنانچہ حضرت اقدس علیہ السلام نے بیعت ۱۳۰۶ھ کے اوائل میں لی ہے اور وفات ۱۳۲۶ھ میں ہوئی۔گویا آپ بیعت کے بعد ۲۱ سال تک اپنے سلسلہ کو مستحکم فرما کر تشریف لے گئے۔عمر دنیا اور حضرت مسیح موعود کی بعثت مرزا صاحب کی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مرزا صاحب ہزار ہفتم سے گیارہ سال قبل پیدا ہوئے اور گیارہ برس کے اندر ہی آپ فوت ہوئے کیونکہ آپ کی وفات کے قریب کی کتابوں میں یہی لکھا ہے کہ ابھی ہزار ششم ختم نہیں ہوا۔(تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلدے اصفحہ ۲۵۲ حاشیہ) الجواب: اس کے جواب کے لئے مندرجہ ذیل حوالہ جات یا درکھنے چاہئیں۔