مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 569 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 569

569 کریں گے تو خدارحم کے ساتھ رجوع کرے گا۔“ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد۵ صفحه ۶۴۸) دونوں عبارتیں بالکل واضح ہیں اور کسی تشریح کی محتاج نہیں۔صاف طور پر ان میں تو بہ کی شرط مذکور ہے اور بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں پر (جن کی ہلاکت کی پیشگوئی تھی ) اگر وہ تو بہ نہ کریں اور رجوع نہ لائیں گے تو عذاب نازل ہوگا، لیکن اگر وہ رجوع کریں گے تو خدا رحم کے ساتھ ان پر رجوع کرے گا۔۳۔تیسرا ثبوت اس امر کا کہ پیشگوئی میں تو بہ کی شرط مذکور تھی۔حضرت مسیح موعود کے مندرجہ ذیل الہامات ہیں جو حضور نے اس پیشگوئی کے متعلق شائع فرمائے۔رَأَيْتُ هَذِهِ الْمَرْءَ ةَ وَاثْرُ الْبُكَاءِ عَلَى وَجْهِهَا فَقُلْتُ أَيَّتُهَا الْمَرْءَةَ تُوُبِى تُوُبِى فَإِنَّ الْبَلاءَ عَلَى عَقِبِكِ وَالْمُصِيبَةُ نَازِلَةٌ عَلَيْكِ يَمُوتُ وَيَبْقَى مِنْهُ كَلَابٌ مُتَعَدِّدَةٌ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ ۱۲۰ حاشیہ اشتہار ۱۵ جولائی ۱۸۸۸ء) کہ میں نے اس عورت ( محمدی بیگم کی نانی ) کو ( کشفی حالت میں ) دیکھا اور رونے کے آثار اس کے چہرے سے ظاہر تھے پس میں نے اس سے کہا کہ اے عورت تو بہ کر ! تو بہ کر ! کیونکہ بلا تیری اولاد پر ہے اور مصیبت تجھ پر نازل ہونے والی ہے ایک مردمر جائے گا اور اس کی طرف کتے باقی رہ جائیں گے۔ان الہامات میں تُوبِی تُوبِی کے الفاظ صاف طور پر بتا رہے ہیں کہ وہ مصیبت جو اس خاندان پر آنے والی تھی وہ تو بہ سے مل سکتی تھی اور تُو بی تو بی میں محمدی بیگم کی نانی کو مخاطب کرنے سے خدا تعالیٰ کا مقصد یہ ہے کہ اس انداری پیشگوئی میں تو بہ کا دروازہ بہت وسیع ہے۔کبیرہ گنا ہوں کو چھوڑ کر جو دوسرے صغیرہ گناہ ہوتے ہیں، ان کیلئے ایک آدمی کی دعا سے دوسرے کے گناہ معاف ہو سکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ التحیات میں یہ دعا سکھائی گئی ہے ربَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَی کہ اے ہمارے رب! مجھے اور میرے والدین کو بخش۔اسی طرح سے اپنی ذریت کے لئے بھی دعا سکھلائی گئی۔رَبِّ اجْعَلَنِي مُقِيمَ الصَّلوة وَمِنْ ذُرِّيَّتِي کہ اے اللہ ! مجھے اور میری ذریت ( اولاد ) کو بھی نماز کا قائم کر نیوالا بنا۔غرضیکہ تُوبِی تُوبِی میں محمدی بیگم کی نانی کو مخاطب کر کے بتایا گیا ہے کہ اس پیشگوئی میں جو تو بہ کی شرط لگائی گئی ہے تو اس کے لئے دروازہ بہت کھلا ہے یہانتک کہ ”نانی“ کی دعا اور استغفار سے نواسی کی مصیبت ٹل سکتی ہے چہ جائیکہ وہ خود تو بہ اور استغفار کریں۔پس ثابت ہوا کہ حضرت مسیح موعود کی اصل پیشگوئی یہ نہ تھی کہ محمدی بیگم میرے نکاح میں آجائیگی بلکہ پیشگوئی یہ تھی کہ احمد بیگ اور سلطان محمد