مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 568
568 اپنے الفاظ حسب ذیل ہیں :۔اس خدائے قادر حکیم مطلق نے مجھے فرمایا کہ اس شخص کی دختر کلاں کے نکاح کیلئے سلسلہ جنبانی کر اور ان کو کہہ دے کہ تمام سلوک اور مروت تم سے اسی شرط سے کیا جائے گا اور یہ نکاح تمہارے لئے موجب برکت اور ایک رحمت کا نشان ہوگا اور ان تمام برکتوں اور رحمتوں سے حصہ پاؤ گے جو اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۸ء میں درج ہیں لیکن اگر نکاح سے انحراف کیا تو اس لڑکی کا انجام نہایت ہی برا ہوگا اور جس کسی دوسرے شخص سے بیاہی جائے گی وہ روز نکاح سے اڑھائی سال تک اور ایسا ہی والد اس دختر کا تین سال تک فوت ہو جائے گا۔“ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۸۶) الہام الہی نے ساتھ ہی ایک اور بات بتادی کہ اوّل مرزا احمد بیگ اپنی لڑکی کا نکاح ضرور کسی دوسری جگہ کر دے گا۔چنانچہ اس کے لئے الہامات یہ ہیں:۔كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا وَ كَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُونَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَ يَرُدُّ هَا إِلَيْكَ۔آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۸۶) یعنی انہوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا اور ان کے ساتھ تمسخر و استہزاء کیا۔خدا تعالیٰ انجام کار اس لڑکی کو تمہاری طرف واپس لائے گا۔یہ دونوں الہامات بتا رہے ہیں کہ لڑکی کا رشتہ ضرور کسی دوسری جگہ ہو جائے گا۔وہ لوگ اس منشاء الہی کی تکذیب کریں گے اور لڑکی کا دوسری جگہ نکاح کر دیں گے۔دوسرا الہام تو صریح طور پر بتا رہا ہے کہ نکاح ضرور دوسری جگہ ہوگا۔واپس لانا يَرُدُّهَـا کا لفظ اس پر صریح نص ہے۔اس کے ساتھ دوسری بات یہ بھی بتا دی گئی کہ احمد بیگ اور اس کے داماد وغیرہ کی ہلاکت تو بہ اور رجوع نہ کرنے کی صورت میں ہوگی۔لا أُهْلِكُهُمْ دَفَعَةً وَاحِدَةً بَلْ قَلِيلًا قَلِيلًا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ وَيَكُونُونَ مِنَ التَّوَّابِينَ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۶۹ ) کہ میں ان کو یکدم ہلاک نہ کروں گا، بلکہ آہستہ آہستہ تا کہ وہ رجوع کرلیں اور تو بہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں۔اگر وہ تو بہ نہ کریں گے تو خدا ان پر بلا پر بلا نازل کرے گا یہاں تک کہ وہ نابود ہو جائیں گے ان کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے اور ان کی دیواروں پر غضب نازل ہوگا۔لیکن اگر وہ رجوع