مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 540 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 540

540 ۵۔امام رازی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر کبیر میں لکھتے ہیں :۔66 فِي قَوْلِهِ تَعَالَى الحَرَ وَمَا يَجْرِى مَجْرَاهُ مِنَ الْفَوَاتِحِ قَوْلَانِ اَحَدُهُمَا أَنَّ هذَا عِلْمٌ مَسْئُورٌ وَسِرٌّ مَحْجُوبٌ اِسْتَأْثَرَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِهِ۔وَ قَالَ أَبُو بَكْرِ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِى كُلّ كِتَبٍ سِرِّ وَ سِرُّهُ فِي الْقُرْآنِ أَوَائِلُ السُّوَرِ۔(تفسير كبير رازی زیر آیت اله۔البقرة: ا - قول المتكلمين في الم وامثالها۔المسئلة الثانية) کہ الحر وغیرہ مقطعات کی نسبت دو قول ہیں۔پہلا قول یہ ہے کہ یہ چھپا ہوا علم اور راز داروں پر پردہ ہے جس کا علم سوائے خدا کے کسی کو نہیں۔اور ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی نہ کوئی بھید ہر کتاب میں ہوتا ہے اور قرآن میں اس کا بھید قرآن مجید کی سورتوں کے ابتدائی مقطعات ہیں۔لا بُعْدَ فِي تَكَلَّمِ اللهِ تَعَالَى بِكَلامِ مُفِيدٍ فِي نَفْسِهِ لَا سَبِيلَ لَاحَدٍ إِلَى مَعْرِفَتِهِ الْيُسَتْ فَوَاتِحُ السُّوَرِ مِنْ هَذَا الْقَبِيلِ وَهَلْ يَجُوزُ لَاحَدٍ أَنْ يَقُولَ إِنَّهَا كَلَامٌ غَيْرُ مُفِيدٍ وَهَلْ لَاحَدٍ سَبِيلٌ إِلَى دَركه۔“ (السرج الوہاج شرح مسلم جلد ۲ صفحہ ۷۴ سے مصنفہ نواب صدیق حسن خان ) یعنی یہ امر کوئی بعید نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا الہام یا وحی نازل ہو جو اپنی ذات میں مفید تو ہومگر اس کے معنے کوئی نہ سمجھ سکے۔کیا قرآن مجید کے حرف مقطعات اس طرح کے نہیں ہیں۔کیا کسی کے لئے یہ کہنا جائز ہے کہ ان کا کوئی فائدہ نہیں۔پھر کیا کوئی ان کا علم حاصل کر سکتا ہے؟ ( یعنی نہیں کر سکتا۔) غرضیکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ الہامات جو خاص واقعات کے متعلق مشتمل ہیں وہ ہیں، ان کی تشریح خود حضرت اقدس نے فرما دی اور جو بعض آئندہ زمانہ کی پیشگوئیوں پر اپنے وقت پر پورے ہوں گے اور ان کے معنے واقعات کی روشنی میں کھل جائیں گے۔جیسا کہ قرآن مجید میں ہے:۔سَيُرِيكُمُ الله فَتَعْرِفُونَهَا ( العمل : (۹۴) کہ ہم تم کو اپنے نشان دکھا ئیں گے تو تم ان کو پہچان لو گے۔اور بعض الہامات جو عام ہیں ان کی تشریح و تفسیر کے لئے اجتہاد کا دروازہ کھلا ہے جیسا کہ شاہ ولی اللہ صاحب کے حوالہ سے اوپر درج کیا جاچکا ہے۔بہر حال ان الہامات کو گول مول قرار دینا یا ان کو غیر مفید بتانا اپنی شقاوت قلبی اور کور باطنی پر مہر تصدیق ثبت کرتا ہے۔اب ذیل میں چند الہامات مع تشریح درج کئے جاتے ہیں :۔