مکمل تبلیغی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 537 of 982

مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 537

537 یعنی خدا اپنی فوج کے ساتھ آ رہا ہے۔اس الہام پر یہ اعترض کیا جاتا ہے اس میں لفظ 'بائی“ کا استعمال درست نہیں۔اس کی بجائے لفظ With ( ساتھ ) استعمال ہونا چاہیے تھا۔اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض انگریزی زبان کے نہ جاننے کے باعث پیدا ہوتا ہے۔کیونکہ انگریزی زبان میں لفظ by بائی with کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ثبوت کے لئے ملاحظہ ہو۔انگلش ڈایا لکٹ ڈکشنری مصنفہ جوزف رائٹ صفحہ ۴۷۰۔اس میں لکھا ہے:۔"BY together with, in company with, I will go if you go by me, come along by me۔" یعنی لفظ ”بائی“ کے معنے ہیں ساتھ۔”ہمراہ “۔جیسا کہ کہتے ہیں۔میں تب جاؤں گا اگر تم میرے ساتھ (بائی ) جاؤ گے تم میرے ساتھ آؤ۔محولہ بالا ڈکشنری وہ ڈکشنری ہے جس کے متعلق لکھا ہے:۔Complete vocabulary of all english dialect کہ یہ انگریزی زبان کے تمام محاورات کا خزینہ ہے۔علاوہ ازیں انگریزی کی سب سے بڑی ڈکشنری مصنفہ و پیسٹر (WEBSTER) جس کا نام ہے۔انٹرنیشنل ڈکشنری آف انگلش لینگونج" مطبوعہ ۱۹۰۷ء پر لفظcome کے نیچے لکھا ہے: (Come by: To pass "by way of") یعنی کم بائی come by) کے معنے ہیں۔بذریعہ۔پس اس الہامی فقرہ کے معنے ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ بذریعہ افواج آرہا ہے۔یعنی خدا کا آنا بذریعہ افواج قاہرہ ہوگا۔پس انگریزی زبان میں لفظ by (بائی ) with کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔لہذا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام انگریزی زبان کے لحاظ سے بالکل بامحاورہ اور درست ہے۔ایکسچینج بمعنی چینج حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک الہام ہے۔"Words of God cannot exchange"