مکمل تبلیغی پاکٹ بک — Page 529
529 نادان ہے وہ شخص جس نے کہا ” کرمہائے تو مارا کرد گستاخ کیونکہ خدا کے فضل انسان کو گستاخ نہیں بنایا کرتے اور سرکش نہیں کر دیا کرتے بلکہ اور زیادہ شکر گذار اور فرمانبردار بناتے ہیں۔“ الفضل ۲۳ جنوری ۱۹۱۷ صفحه ۱۳ کالم ۳) الجواب :۔یہ الہام تو ہے مگر حکایتاً عن الغير خدا کا کلام ہے۔جس طرح قرآن کریم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق ہے۔اپنا لَتَارِكُوا الهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ يَزِ سُحِرٌ كَذَّابٌ۔وغیرہ اب سوال یہ ہے کہ کیا خدا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب کر کے کہہ رہا ہے۔" کر مہائے تو مارا کرد گستاخ (نعوذ باللہ ) یا کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا کو کہہ رہے ہیں؟ ظاہر ہے کہ دونوں صورتیں باطل ہیں لفظ ”م“ ایک جماعت کو چاہتا ہے جس کا یہ قول حکایت نقل ہوا ہے اور ظاہر ہے کہ یہ جماعت جماعت مومنین نہیں۔کیونکہ خدا کے فضل مومن کو گستاخ نہیں بناتے۔پس یہ وہی لوگ ہیں جن کے متعلق حضرت اقدس کا ایک دوسرا الہام ہے کہ شَرُّ الَّذِینَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ کہ شرارت ان لوگوں کی جن پر تو نے انعام کیا۔پس یہ اہل پیغام ہیں جنہوں نے حضرت اقدس علیہ السلام کی مہربانیوں اور لطف و کرم کا نتیجہ گستاخی اور استخفاف سے دیا اور حضرت اور حضرت کے اہل بیت کے دشمن ہو گئے بمطابق الهام سَيَقُولُ الْعَدُوُّ لَسْتَ مُرْسَلا ( کہ دشمن کہے گا تو رسول نہیں) اور تیر ہیں۔حضرت اقدس علیہ السلام کا ایک اور شعر بھی ہے وَمِنْ عَجَبٍ أُشَرِفُكُمْ وَأَدْعُو وَمِنْكَ الْمَشْرُفِيَّةُ وَالرِّمَاحُ تحفہ بغداد۔روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۷) کہ تعجب ہے کہ میں تمہاری عزت کرتا ہوں اور تمہیں بلاتا ہوں مگر تمہاری طرف سے نیزے ۳۳ خیراتی مرزا صاحب کے پاس ایک فرشتہ آیا جس کا نام ”خیراتی رام تھا۔الجواب: - لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہرگز خیراتی رام نہیں لکھا۔بلکہ ایک فرشتے کا بحالت رویا آنے کا ذکر فرمایا ہے۔جس نے اپنا نام ”خیراتی “ بتایا ہے۔آگے یہ تمہارا کام ہے کہ تم کیا بالسنتهم والی آیت کے مطابق اپنے پاس سے الفاظ کو بگاڑ کر کچھ کا کچھ